موربی پل حادثہ میں 135 لوگوں کی موت کے بعد جس طرح سے گجرات سرکار پر انگلیاں اٹھی تھیں اس کے کم سے کم موربی میں یہی امید تھی کہ وہاں پر اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑستکا تھا لیکن چناؤ کے نتیجے بتا رہے ہیں کہ موربی حادثہ کا چناؤ پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ اس سیٹ پر بی جے پی پارٹی کے کانتی لال امرتیہ شیو لا ل آگے چل رہے ہیں۔ موربی حلقہ کے نتائج بتاتے ہیں کہ ہیں کہ وہ 1718ووٹ سے آگےچل رہے ہیں ۔ انہیں اب تک 10156ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ موربی کا یہ پل برطانیہ کے دور میں تعمیر ہوا تھا ۔ اس پل پر یہ حادثہ 30اکتوبر کو رونما ہوا تھا۔
اس حادثہ میں زیادہ تر بچے ہلاک ہوئے تھے۔راجکوٹ سے لوگ سبھا ممبر پارلیمنٹ موہن کندریا کے 12رشتہ دار بھی اس حادثہ میں ہلاک ہوئےتھے۔ کندریا نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس حادثہ میں ان کے چھوٹےبھائی کے سالے کی چار بیٹیاں ، ان میں سے تین کے شوہر اور پانچ بچے ہلاک ہوئے تھے۔
موربی کا یہ پل 765فٹ لمبا اور 4فٹ چھوڑا پل ہے ۔اس پل کا افتتاح 1879میں ہوا تھا۔ اس کیبل پل کو 1922تک موربی میں حکومت کرنے والے راجہ واگھجی راؤجی نے تعمیر کرایا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…