گجرات میں کانگریس پارٹی کی سب سے خراب کارکردگی پر ششی تھرور نےہے کہا کہ‘نا تو میں نے گجرات میں تشہیر کی تھی اور نا ہی ان لوگوں کی فہرست میں شامل تھا۔ جن کے تشہیر کرنے کی امید تھی۔ اس لئے بغیر گجرات گئے ۔ گجرات الیکشن کے نتائج پر میرے لئے جواب دینا کافی مشکل ہے ۔ گجرات اور ہماچل پردیش میں کانگریس کے تشہیرکاروں کی لسٹ سے ششی تھرور کانام ہٹا ،جب ششی تھرور نے ملکارجن کھڑگے کے خلاف کانگریس صدر کا الیکشن لڑا ۔
بی جے پی نے گجرات میں 182سیٹیں میں سے 150سے زائد پر جیت حاصل کرلی ہے۔ یہ بی جے پی کی اب تک کی سب سے شاندار جیت مانی جارہی ہے ۔ بلکہ یہ ریاست کے لئے نہیں بلکہ پارٹی کے لئے بھی ایک میل کا پتھر ثابت ہوئی ہے ۔ اور اس نے اپنا ہی
ریکارڈتوڑ دیا ہے جو اس نے 1985میں بنایا تھا۔
تھرور نے کہا کہ بہت ہی حیرت میں ڈال دینے والی خبر ہے کہ بی جےپی کےخلاف انیٹی کمبنسی ہماچل پردیش میں کام کرگئی۔ لیکن گجرات میں ایسا کیوں نہیں ہوا۔ کانگریس کے برعکس، جو عام طور پر قبول کرنے سے گریزاں رہتی ہے، تھرور نے قبول کرتے ہوئے کہا،کہ عام آدمی پارٹی کے رول نے بھی کچھ حدتک ہمارے ووٹ کو اپنے قبضہ میں کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے کانگریس کوRahul Gandhi اس کا نقصان ہوا ہے۔
اروند کیجریوال کی پارٹی گجرات میں تقریبا6سیٹیوں پر جیت حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس کے برعکس گجرات میں صرف کانگریس یا بی جے پی کو ہی متبادل کے طور پر دیکھا جارہاہے۔ بی جے پی نے گجرات میں لگاتار ساتویں بار اقتدار حاصل کیا ہے۔یہ ایک اہم ریکارڈ ہے ۔اس جیت کا سہرا نرنیدر مودی کے سر جاتا ہے۔ نریندر نے گجرات میں 30سے زائد ریلیاں کی تھیں۔ کانگریس کے سپراسٹار راہل گاندھی نے دو ہی ریلیاں کی تھیں۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…