جموں و کشمیر کے راجوری میں سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ نارلا گاؤں میں سیکورٹی فورسز نے انکاؤنٹر کے دوران ایک دہشت گرد کو مار گرایاہے۔ تاہم اس دوران ایک فوجی جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔آپریشن کے دوران 21 آرمی ڈاگ یونٹ میں شامل بھارتی فوج کا کتا کینٹ بھی ہلاک ہوگیا۔ جموں و کشمیر میں ایک آپریشن کے دوران ایک چھ سالہ خاتون لیبراڈور کتے کو گولی لگ گئی۔ متوفی ڈوگ کینٹ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش میں فوجیوں کے ایک گروپ کی قیادت کر رہا تھا۔ پھر اسی دوران اس کو گولی لگی۔ اس سے پہلے، حکام نے کہا تھا کہ دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم پر فائرنگ کی جو منگل (12 ستمبر) کو جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے ایک دور دراز گاؤں میں سرچ آپریشن چلانے گئی تھی۔
افسر نے بتایا کہ ابتدائی فائرنگ میں ایک فوجی زخمی ہوا، جب کہ دہشت گردوں کو مارنے کے لیے اضافی فورسز کو انکاونٹرکے مقام پر پہنچا دیا گیا۔ اہلکار نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے پیر (11 ستمبر) کی شام پترادا علاقے کے جنگلاتی علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی بھی شروع کی تھی اور دو لوگوں کی مشکوک سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے کچھ لوگوں پر فائرنگ بھی کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں مشتبہ افراد اندھیرے اور گھنے جنگلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم اپنا بیگ پیچھے چھوڑ گئے، جسے سکیورٹی فورسز نے ضبط کر لیا۔ افسر کے مطابق اس سے کچھ کپڑے اور کچھ دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ حکام نے بتایا کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کا پتہ لگانے کے لیے بمبل اور نارلا اور آس پاس کے علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی گئی۔ اسی دوران نارلا میں ملیٹنٹوں کی طرف سے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی ،جوابی کاروائی کے دوران ایک ملیٹنٹ کو ہلاک کرنے میں کامیابی مل گئی البتہ اس واقعے میں ایک جوان شہید جبکہ تین جوان زخمی ہوگیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…