علاقائی

5 Useful Tips To Ease The Shaving Process: شیو کرتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں، تاکہ انفیکشن اورکٹ لگنے کا خطرہ نہ رہے

اگر غلط طریقے سے داڑھی بنائیں تو جلد پر انفیکشن ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اگر آپ بھی داڑھی بنانے کا غلط طریقہ اپناتے ہیں تو آپ کو بھی دانے، خارش یا ریڈنیس جیسی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بعض مرد چہرہ صاف کیے بغیر شیو کر لیتے ہیں یا غلط ریزر یا برش استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے جلد پر مختلف مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ ان مسائل سے بچنے کے لیے شیو کرنے سے پہلے ان اہم باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ شیو کے لیے صحیح معلومات بہت اہم ہے۔ اگر آپ شیو کرتے وقت ان باتوں کا دھیان رکھیں گے تو نہ صرف آپ کی شیو صاف ہوگی، بلکہ انفیکشن اور جلدی بیماریوں سے بھی بچاؤ ممکن ہوگا۔

شیو کرنے سے پہلے چہرہ دھونا ضروری ہے

شیو سے پہلے چہرہ دھونا نہایت ضروری ہے۔ چہرہ دھونے سے اضافی آئل ختم ہو جاتا ہے۔ شیو کرنے سے پہلے چہرہ دھونے کے لیے نرم فیس واش استعمال کریں۔ کچھ لوگ صابن کا استعمال کرتے ہیں ،لیکن صابن جلد کو سخت بنا دیتا ہے، جس سے خارش یا ریشز ہو سکتے ہیں۔

شیو ہمیشہ ایک ہی سمت میں کریں

اکثر مرد غلط سمت میں شیو کرتے ہیں، جس سے جلد کٹ سکتی ہے۔ بہتر شیو کے لیے ایک ہی سمت میں شیو کریں۔ اگر آپ کو پمپلز کی شکایت ہے، تو داڑھی ہمیشہ اوپر سے نیچے کی طرف بنائیں۔ ریزر آرام سے چلائیں، جلد بازی میں کٹ لگنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

صحیح برش کا انتخاب کریں

شیو کے لیے نرم برش کا انتخاب کریں۔ سخت یا خراب برش جلد کو زخمی کر سکتا ہے۔ اگر برش کی برسلز چبھ رہی ہیں تو یہ غلط برش ہے۔

اچھا ریزر استعمال کریں

اپنی جلد کی قسم کے مطابق ریزر چنیں۔ ریزر کو شیو سے 5 منٹ پہلے نیم گرم پانی میں بھگو دیں تاکہ جراثیم مر جائیں اور آپ کو انفیکشن نہ ہو۔

شیو کے بعد موئسچرائزر کا استعمال کریں

شیو کے بعد اچھا موئسچرائزر ضرور لگائیں۔ اگر آپ کی جلد حساس ہے تو بغیر خوشبو والا موئسچرائزر منتخب کریں۔ اگر ایلوویرا جیل آپ کی جلد کو سوٹ کرتا ہے تو شیو کے بعد اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jantar Mantar protests: جنتر منتر پر مظاہرے کے دوران سی آئی ایس ایف جوان پر چاقو سے حملہ، دہلی پولیس نے درج کی ایف آئی آر

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر احتجاج کے دوران واقعہ، نامعلوم…

41 minutes ago

India-Switzerland Partnership: بھارت-سوئٹزرلینڈ شراکت داری کو نئی رفتار، مائیگریشن سے ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس تک 5 اہم معاہدے طے

سوئس صدر گائے پرمیلن کے دورۂ ہند کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پانچ اہم…

1 hour ago

Nobel Prize in Medicine 2026: کارل ڈائسروتھ، پیٹر ہیگیمن اور جارج ناگل مشترکہ طور پر طب کے نوبل اعزاز سے سرفراز

2026 کے نوبیل انعامات کے شیڈول کے مطابق پیر کو میڈیسن کے انعام کا اعلان…

2 hours ago