انٹرٹینمنٹ

Actor surprised at tha prices of food items in theaters: تھیٹروں میں کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں پر اداکار نکھل سدھارتھ کو حیرانی، انتظامیہ سے کی یہ خصوصی اپیل

چنئی: تیلگو سنیما کے ابھرتے ہوئے اسٹار نکھل سدھارتھ نے تھیٹروں میں کھانے پینے کی اشیاء کی آسمان چھوتی قیمتوں پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ناظرین کو کم از کم پانی کی بوتل تھیٹر میں لے جانے کی اجازت دی جائے۔

ٹکٹوں کی اونچی قیمتوں کو روکا جانا چاہیے: نکھل

نکھل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ ہینڈل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ’’ٹکٹوں کی اونچی قیمتوں کو روکا جانا چاہیے۔ لیکن اس سے بھی بڑا مسئلہ تھیٹروں میں پاپ کارن اور کولڈ ڈرنکس کی بے حساب قیمتیں ہے۔ حال ہی میں میں نے ایک فلم دیکھی اور حیران رہ گیا کہ میں نے اسنیکس پر فلم کے ٹکٹ سے زیادہ خرچ کیا۔‘‘

 

’’پانی کی بوتل تھیٹر میں لے جانے کی اجازت دی جائے‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’میں ڈسٹریبیوٹرس سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس مسئلے کو حل کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ ناظرین بڑی اسکرین پر فلموں سے لطف اندوز ہو سکیں، کم از کم ہمیں اپنی پانی کی بوتل تھیٹر تک لے جانے کی اجازت دی جائے۔‘‘

نکھل کی یہ اپیل ناظرین کی اس تشویش کی عکاسی کرتی ہے جو ملک بھر کے تھیٹروں میں مہنگے کھانے پینے کی چیزوں کو لے کر ہے۔ ان کا یہ مطالبہ سنیما کے تجربے کو مزید قابل رسائی بنانے کی طرف ایک قدم ہے۔

پین-انڈیا پیریڈ فلم ’سویمبھو‘ میں نظر آئیں گے نکھل

ورک فرنٹ کی بات کریں تو نکھل جلد ہی ہدایت کار بھرت کرشنماچاری کی پین-انڈیا پیریڈ فلم ’سویمبھو‘ میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم اس سال کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہے، جس میں نکھل کے ساتھ اداکارہ سمیوکتہ اور نبھا نتیش نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ فلم سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے اور ایک شاندار ٹیزر تیار کیا جا رہا ہے جس میں شائقین کو اس شاندار فلم کی جھلک نظر آئے گی۔

’سویمبھو‘ میں جنگجو کا کردار ادا کر رہے ہیں نکھل

’سویمبھو‘ ایک پیریڈ ایکشن فلم ہے، جس میں نکھل ایک جنگجو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ حال ہی میں جاری کیے گئے پوسٹر میں نکھل کو تلوار کے ساتھ میدان جنگ میں اور سمیوکتہ کو کمان اور تیر کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ بیک گراؤنڈ میں ’سینگول‘ نظر آتا ہے، جو طاقت اور اچھی حکمرانی کی علامت ہے۔ فلم کی موسیقی روی بسرور نے ترتیب دی ہے، سینماٹوگرافی کے کے سینتھل کمار نے اور ایڈیٹنگ تمیراجو نے کی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Jantar Mantar protests: جنتر منتر پر مظاہرے کے دوران سی آئی ایس ایف جوان پر چاقو سے حملہ، دہلی پولیس نے درج کی ایف آئی آر

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر احتجاج کے دوران واقعہ، نامعلوم…

13 minutes ago

India-Switzerland Partnership: بھارت-سوئٹزرلینڈ شراکت داری کو نئی رفتار، مائیگریشن سے ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس تک 5 اہم معاہدے طے

سوئس صدر گائے پرمیلن کے دورۂ ہند کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پانچ اہم…

1 hour ago

Nobel Prize in Medicine 2026: کارل ڈائسروتھ، پیٹر ہیگیمن اور جارج ناگل مشترکہ طور پر طب کے نوبل اعزاز سے سرفراز

2026 کے نوبیل انعامات کے شیڈول کے مطابق پیر کو میڈیسن کے انعام کا اعلان…

2 hours ago