بین الاقوامی

Saudi Arabia’s ‘Sleeping Prince’ dies: سعودی عرب کے ’دی سلیپنگ پرنس‘ کا انتقال، ایک حادثے کے بعد 20 سال سے کوما میں تھے الولید بن خالد

نئی دہلی: سعودی شہزادہ الولید بن خالد بن طلال 2005 میں لندن میں ایک سنگین کار حادثے کے بعد کوما میں جانے کے دو دہائیوں بعد ہفتے کے روز انتقال کر گئے۔ وہ 36 برس کے تھے۔ عالمی امام کونسل نے ایک بیان میں کہا، ’’عالمی امام کونسل شہزادہ الولید بن خالد بن طلال آل سعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ وہ ایک المناک حادثے کے بعد تقریباً 20 سال پر محیط طویل جدوجہد کے بعد انتقال کر گئے۔‘‘

والد شہزادہ خالد بن طلال نے اپنے بیان میں کہا؟

ان کے والد شہزادہ خالد بن طلال نے ایک بیان میں کہا، ’’اللہ کے حکم اور تقدیر پر مکمل یقین کے ساتھ اور گہرے رنج و غم کے ساتھ ہم اپنے پیارے بیٹے شہزادہ الولید بن خالد بن طلال بن عبدالعزیز آل سعود کی انتقال پر سوگوار ہیں، جو آج اللہ کے حکم سے انتقال کر گئے۔‘‘

حادثہ کے وقت شہزادہ الولید کی عمر تھی 15 سال

بتا دیں کہ 2005 میں شہزادہ الولید برطانیہ کے ایک ملٹری کالج میں زیر تعلیم تھے۔ جب یہ حادثہ ہوا تھا اس وقت الولید کی عمر 15 سال تھی۔ حادثے کی وجہ سے دماغ میں شدید چوٹیں آئی تھیں اور اندرونی خون بہہ گیا، جس سے وہ مکمل کوما میں چلے گئے تھے۔ بعد میں انہیں ریاض کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ تقریباً 20 سال تک مسلسل طبی نگہداشت میں لائف سپورٹ پر تھے۔

الولید ’دی سلیپنگ پرنس‘ کے نام سے ہوئے مشہور

ان گزرتے وقت کے ساتھ شہزادہ الولید ’دی سلیپنگ پرنس‘ کے نام سے مشہور ہو گئے۔ کبھی کبھار ہلکی ہلکی حرکتیں، جیسے انگلیاں اٹھانا، اس کی حالت کی نگرانی کرنے والوں کو امید کا ایک لمحہ فراہم کرتا تھا۔ امریکی اور ہسپانوی ماہرین کے علاج کے باوجود، وہ کبھی مکمل طور پر ہوش میں نہیں آئے۔

والند نے ہمیشہ لائف سپورٹ ہٹانے سے کیا انکار

ان کے والد شہزادہ خالد بن طلال اپنے بیٹے کی جان بچانے کے لیے پرعزم رہے اور بار بار لائف سپورٹ ہٹانے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ موت کا وقت صرف اللہ ہی طے کرتا ہے۔ اپریل 1990 میں پیدا ہونے والے شہزادہ الولید شہزادہ خالد بن طلال آل سعود کے بڑے بیٹے اور ارب پتی تاجر شہزادہ الولید بن طلال کے بھتیجے تھے۔ 20 جولائی بروز اتوار بعد نماز عصر ریاض میں واقع امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Judge’s son in a Mercedes released: جج صاحب کا مرسڈیز چلانے والا نابالغ بیٹا رہا، متوفی کے اہل خانہ نے پولیس پر اٹھائے سوال

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، کیرالا ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ…

7 minutes ago

Congress Protest at Ramlila Maidan: ’’مودی سے کہیے گیانیش کمار کو برطرف کریں، 30 سیکنڈ میں احتجاج ختم ہوجائے گا‘‘ دہلی کے تاجروں سے راہل گاندھی کی اپیل

راہل گاندھی نے انتخابی بے ضابطگیوں کے الزامات اور الیکشن کمیشن کے خلاف جاری احتجاج…

15 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi’s 25 years in public life: مودی کے 25 سالہ عوامی سفر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو شہریوں کی ضروریات سے جوڑا گیا- راجیو گوبا

راجیو گوبا نے کہا کہ پہلے بنیادی ڈھانچے کی ترقی مختلف محکموں اور وزارتوں کی…

52 minutes ago

BRICS Parliamentary Forum: برکس پارلیمانی فورم کے افتتاحی اجلاس میں پہنچے وزیراعظم مودی، غیر ملکی وفود کا کیا استقبال

دو روزہ 12ویں برکس پارلیمانی فورم کی میزبانی ہندوستانی پارلیمنٹ کررہی ہے۔ اس میں برکس…

1 hour ago

Rahul Gandhi Wins 2018 Defamation Case: راہل گاندھی 6 سال بعد ہتکِ عزت کے مقدمے میں کیسے ہوئے بری؟ یہ 2 نکات بنے اہم

سلطان پور کی خصوصی ایم پی-ایم ایل اے عدالت میں راہل گاندھی کارروائی شروع ہونے…

2 hours ago