علاقائی

Member Of Gogi Gang: شمالی دہلی کے بوانا علاقے میں انکاؤنٹر کے بعد گوگی گینگ کا رکن گرفتار

Member Of Gogi Gang: ایک 23 سالہ گوگی گینگ کا رکن، جس پر وصولی اور ڈکیتی کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے، شمالی دہلی کے بوانا علاقے میں ایک انکاؤنٹر کے بعد گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔

حکام نے بتایا کہ جمعہ کو آؤٹر نارتھ ضلع میں صولی اور ڈکیتی کے واقعات میں ملوث ایک گینگسٹر کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس کی ایک ٹیم بوانا پہنچی اور ملزم کو پکڑنے کے لیے جال بچھا دیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (آؤٹر نارتھ) روی کمار سنگھ نے بتایا کہ ٹیم نے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص کو رکنے کو کہا، لیکن اس نے فرار ہونے کی کوشش کی اور  پولیس نے اس پرگولی چلا دی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو اس کی دائیں ٹانگ پر گولی مار دی اور اسے گرفتار کر لیا۔

اہلکار کے مطابق، مبینہ گینگسٹر کی شناخت ہریانہ کے سونی پت کے رہنے والے پون عرف پونا کے طور پر کی گئی ہے، زخمی پون عرف پونا کو  اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

  پولیس نے بتایا کہ گینگسٹر کے قبضے سے علی پور کے علاقے سے لوٹی گئی ایک پستول، ایک کارتوس اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ تصادم کی جگہ سے استعمال شدہ دو خالی کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بوانا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

5 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

6 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

6 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

6 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

7 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

8 hours ago