بھارت ایکسپریس۔
دنیا عجیب وغریب چیزوں اور قدرت کے کرشموں سے اکثرحیران رہ جاتی ہے۔ تمام ایسے حادثات آئے دن سامنے آتے رہتے ہیں، جن کے بارے میں سائنس بھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پاتا ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ اترپردیش کے پریاگ راج واقع موتی لال میڈیکل کالج سے سامنے آیا ہے، جس نے ڈاکٹروں کو حیران کردیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسے معاملے بہت کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں، جسے شاذونادر کہا جاسکتا ہے۔ آپ کو بھی جان کر حیرانی ہوگی کہ ایک سات ما کے بچے کے پیٹ میں جنین کی پرورش ہو رہی تھی۔
آپریشن کے ذریعہ 2 کلو کا دوسرا بچہ نکالا
دراصل، موتی لال نہرو میڈیکل کالج میں ایک 7 ماہ کے بچے کے پیٹ سے ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے 2 کلو کا دوسرا بچہ نکالا ہے۔ اس جنین میں کوئی جان نہیں تھی۔ یہ بچہ 7 ماہ کے بچے کے پیٹ میں اس وقت بڑا ہونا شروع ہوا جب بچے نے جنم لیا۔
دنیا میں اب تک 200 ایسے معاملے آچکے ہیں سامنے
7 ماہ کے بچے کے پیٹ سے دو کلو کا بچہ نکالنے کے بعد یہ معاملہ لوگوں کے درمیان بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ لوگ اسے خدا کا کرشمہ بتا رہے ہیں۔ وہیں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسے معاملے کبھی کبھی دیکھنے کو ملتے ہیں، جسے فیٹس ان فیٹو کہا جاتا ہے۔ مطلب یہ کہ بچے کے اندر بچہ۔ اب تک دنیا میں 200 معاملے ایسے سامنے آچکے ہیں۔
بچے کا والد پرتاپ گڑھ ضلع کے کنڈا کا رہنے والا ہے اور کپڑا سلائی کا کام کرتا ہے۔ بچے کا آپریشن کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم کے ڈی کمار کا کہنا ہے کہ 7 ماہ کا بچہ پوری طرح سے صحتیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل اس وقت شروع ہوتا ہے جب بچہ ماں کے رحم مادرمیں پرورش پا رہا ہوتا ہے۔ اسی دوران بچے کے پیٹ میں ایک دوسرا بچہ بھی جنم لے لیتا ہے۔ سائنس کی زبان میں سمجھیں تو جب دو اسپرم اور دو اووم آپس میں ملتے ہیں تو ایک جائیگوٹ بنتا ہے۔ یہیں سے یہ عمل شروع ہوجاتا ہے۔
آپریشن کے بعد بچے کی ہوگئی تھی موت
دوسری جانب گائناکالوجسٹ ڈاکٹرکرتیکا اگروال نے بتایا کہ ایک خاتون کی 7 ماہ قبل ڈیلیوری ہوئی تھی۔ جب بچہ پیدا ہوا تواس کا پیٹ پھولا ہوا تھا۔ آہستہ آہستہ بچے کا وزن اورپیٹ میں سوجن بڑھنے لگی۔ جب تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ بچے کے پیٹ میں جنین ہے۔ بچے کی پیدائش کے بعد اس کی ماں کی موت ہوگئی تھی۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…