علاقائی

Massive fire breaks out in Ajmer: اجمیر کے ڈگی بازار میں واقع ایک ہوٹل میں زبردست آگ، 4 لوگوں کی موت، 5 لوگ زیر علاج

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں واقع ایک ہوٹل میں آگ لگنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ آگ لگنے کے بعد یہاں چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ وہیں 5 لوگ زیر علاج ہیں۔

معاملہ ڈگی بازار کے ناز ہوٹل سے متعلق ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ناز ہوٹل میں جمعرات کی صبح تقریباً 8 بجے اچانک آگ لگ گئی۔ واقعہ کے وقت مسافر ہوٹل میں مقیم تھے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ہوٹل میں کہرام مچ گیا اور وہاں موجود لوگوں نے گھبراہٹ میں کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا دیں۔ حالانکہ، کچھ لوگ آگ کی زد میں آ کر جھلس گئے۔

جائے وقوعہ پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے ہوٹل کے اندر پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ انہوں نے زخمیوں کو فوری طور پر جواہر لال نہرو اسپتال میں داخل کرایا، جن میں سے 4 لوگوں کی موت ہوگئی، جب کہ 5 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔ ہوٹل چونکہ ایک تنگ گلی میں واقع تھا اس لیے فائر بریگیڈ کو آگ بجھانے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

اجمیر کے ضلع کلکٹر لوک بندھو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور کافی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس کے علاوہ تین لاشیں اسپتال لائی گئیں۔ باقی زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موقع پر موجود ہماری ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ واقعے کی وجوہات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

وہیں، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہمانشو جانگڈ پولیس فورس کے ساتھ موقع پر موجود ہیں اور امدادی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران فائر بریگیڈ اور پولیس کے کچھ اہلکاروں کی طبیعت بھی خراب ہوگئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

H5N1 virus infection: امریکہ میں ایچ 5 این 1 وائرس کے 3 معاملے آئے سامنے، ایک مریض کی موت

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، انسانوں میں ایویئن انفلوئنزا وائرس کا انفیکشن مختلف نوعیت کی…

20 minutes ago

آمدنی سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، ہائی کورٹ کا حکم منسوخ

کرناٹک کے بی جے پی کارکن وگنیش شیشیرنے راہل گاندھی کے خلاف آمدنی سے زیادہ…

31 minutes ago

کانگریس نے سماجوادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش کردی مسترد، راجیندر پال گوتم نے کہا- ہمیں 100سیٹیں ملنی چاہئیں

سماج وادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش پر کانگریس نے 100 سے زائد سیٹوں…

2 hours ago

Women’s Asian Champions Trophy 2026: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی شاندار جیت، چین کو 6-2 سےشکست، عالمی رینکنگ میں رقم کی تاریخ

ہندوستانی ٹیم نے پورے میچ میں چین پر اپنا دباؤ برقرار رکھا۔ جارحانہ کھیل کی…

2 hours ago