قومی

Pakistan threatens India: جنگ کہاں کرنی ہے یہ ہندوستان طے کرے، ختم کہاں ہوگی یہ ہم طے کریں گے، پاکستانی فوج کی ہندوستان کو کھوکھلی دھمکی

پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات میں کافی تناؤ آیا ہے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف کئی سخت اقدامات کیے ہیں۔ ادھر پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بھارت کو وارننگ دی ہے۔پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر بھارت نے کوئی حملہ کیا تو اسے بھرپور اور سوچ سمجھ کر جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’حملے کی جگہ کا فیصلہ بھارت کرے گا، لیکن ہم فیصلہ کریں گے کہ اس کا خاتمہ کہاں ہوگا۔ احمد شریف چوہدری نے یہ بیان اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں دیا۔

لیفٹیننٹ جنرل چوہدری، جو کہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے سربراہ بھی ہیں، نے کہا کہ پاکستان کی فوج، بحریہ اور فضائیہ تینوں محاذوں یعنی زمینی، فضائی اور سمندر پر جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں پر نگرانی بڑھا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے، تمام جوابی اقدامات کے لیے تیار ہیں، ہماری افواج پوری طرح مستعدہیں۔

پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متعلق ہندوستان کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارت نے چند منٹوں میں یہ کیسے طے کر لیا کہ اس حملے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “جس جگہ پر حملہ ہوا وہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے تقریباً 230 کلومیٹر دور ہے، اتنے دشوار گزار راستے سے کوئی 10 منٹ میں وہاں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

لیفٹیننٹ جنرل چودھری نے الزام لگایا کہ بھارتی حکومت دہشت گردی سے متعلق واقعات کو انتخابات سے قبل مسلم مخالف ماحول پیدا کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ کوئی نئی بات نہیں، بھارت پہلے پاکستان پر الزام لگاتا ہے، پھر سیاسی کہانی بناتا ہے اور اسے الیکشن جیتنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارتی جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں کو فرضی انکاونٹر میں مارا جا رہا ہے۔ ایک مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد فاروق کو اڑی میں درانداز کہہ کر مارا گیا جب کہ وہ ایک معصوم پاکستانی شہری تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

24 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

1 hour ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

10 hours ago