علاقائی

Gujarat Building Collapsed: گجرات کے سورت میں بڑا حادثہ، 5 منزلہ عمارت گر ی ، متعدد افراد زخمی

گجرات کے سورت میں ایک پانچ منزلہ عمارت گرنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ یہ پانچ منزلہ عمارت سورت میونسپل کارپوریشن کے تحت پالی گاؤں میں گر گئی۔ اس میں بہت سے لوگوں کے دبے ہونے کا شبہ ہے۔ یہ پانچ منزلہ عمارت 2017 میں بنائی گئی تھی۔

اس عمارت میں رہنے والے زیادہ تر خاندان کرائے پر رہتے تھے اور پیشہ ور مزدور تھے۔ اس کے اندر کتنے خاندان دبے ہوئے ہیں اس بارے میں ابھی تک سرکاری معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

سورت فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیم، پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیم اس راحت اور بچاؤ کے کام میں لگی ہوئی ہے۔ سورت کے پولس کمشنر انوپم سنگھ گہلوت، سورت میونسپل کارپوریشن کے میئر دکشیش ماوانی، ڈپٹی میئر نریندر پاٹل، بی جے پی ایم ایل اے سندیپ دیسائی اور اپوزیشن لیڈر پائل سکریا بھی موقع پر پہنچ گئے۔

راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں تاہم سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ ملبے تلے کتنے لوگ دبے ہوئے ہیں۔ عمارت کے ملبے سے ایک خاتون کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور ابھی تک یہ کہنا مشکل ہے کہ ملبے تلے کتنے لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ 32 فلیٹس والی پانچ منزلہ عمارت میں کئی خاندان کرایہ دار تھے۔

سورت کے پولس کمشنر انوپم سنگھ گہلوت نے کہا کہ پولیس کو عمارت گرنے کے 5 منٹ بعد اطلاع ملی۔ اعلیٰ حکام اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ یہ 30 فلیٹس کی سکیم تھی۔ اس میں 5 سے 6 خاندان رہتے تھے۔ مختلف جگہوں پر کام کرنے والے دوسرے مزدور بھی وہیں رہتے تھے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے ملبے سے ایک خاتون کو نکال لیا ہے۔ چوکیدار کا کہنا ہے کہ عمارت میں 5-6 لوگ موجود تھے۔ ریسکیو ابھی بھی جاری ہے۔ ایف ایس ایل کی ٹیم ابھی پہنچ رہی ہے۔ تحقیقات میں جو بھی غفلت کا مرتکب ہوا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

9 mins ago

SC Collegium: کالجیم کی سفارش کے باوجود ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری نہیں ہوتی ہے تو اس معاملہ پر سپریم کورٹ کرے گی سماعت

سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش کے باوجود ملک کی مختلف ہائی کورٹس میں ججوں اور…

2 hours ago

School Upgradation Program: تعلیمی معیارکو بہتر بنانے کے لئے جماعت اسلامی ہند کی جانب سے اسکول اپگریڈیشن پروگرام کا انعقاد

مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہند نے اسکولوں کے معیارکوبلند کرنے کے لئے ایک…

2 hours ago

UP News: اتر پردیش کے بہرائچ میں بھیڑیوں کی دہشت کیسے ہوگی ختم ؟ اکھلیش نے یوگی حکومت کو بتایا خصوصی ‘پلان’

یادو نے مطالبہ کیا کہ حکومت بہرائچ میں بھیڑیوں کے حملے میں مارے گئے بچوں…

3 hours ago