رانچی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی رانچی میں ایم پی-ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں مودی سرنیم پر اپنے مبینہ طور پر توہین آمیز ریمارکس سے متعلق ہتک عزت کیس میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے اس معاملے میں فرد جرم عائد کرنے پر بحث کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی تھی اور اس دوران راہل گاندھی کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ذاتی طور پر عدالت میں حاضر ہونا تھا۔
سماعت کے دوران شکایت کنندہ کے وکیل نے عدالت سے راہل گاندھی کے خلاف وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس پر عدالت نے کہا کہ سروس رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے کہ راہل گاندھی کو بھیجے گئے سمن موصول ہوئے ہیں یا نہیں۔ ایسی صورتحال میں وارنٹ جاری نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے اس معاملے میں راہل گاندھی کی پیشی کے لیے اگلی تاریخ طے کی ہے۔
یہ کیس 23 اپریل 2019 کو رانچی کے لال پور کے رہنے والے ایڈوکیٹ پردیپ مودی نے درج کیا تھا۔ سول کورٹ میں دائر شکایت کے مطابق راہل گاندھی نے رانچی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی سرنیم والے تمام لوگ چور ہیں۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی کے اس تبصرہ سے پورا مودی سماج دکھی ہے۔ اس لیے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
رانچی سول کورٹ نے 30 ستمبر 2021 کو اس کیس کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں منتقل کر دیا تھا۔ اس کے بعد عدالت نے راہل کے خلاف سمن جاری کیا۔ اس پر راہل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے سماعت کے بعد پہلے ہی مسترد کر دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…