علاقائی

Delhi: ماب لنچنگ کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا راستہ صاف ، ایل جی وی کے سکسینہ نے اسکیم میں ترمیم کو دی منظوری

: اب  قومی دارلحکومت میں ماب لنچنگ کے دوران ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ دہلی وکٹم کمپنسیشن اسکیم پچھلے پانچ سالوں سے تاخیر کا شکار تھی۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے معاوضہ اسکیم 2018 میں ترمیم کو منظوری دے دی ہے۔ حال ہی میں دہلی حکومت نے اس کے لیے ایک تجویز پیش کی تھی۔ جس کے بعد متاثرین کو معاوضہ ملنے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ اس ترمیم کے ذریعے ما ب لنچنگ کے متاثرین کو معاوضہ حاصل کرنے کا حق ملے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ سال 2018 میں سپریم کورٹ نے ریاستوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ ہجومی تشدد کے متاثرین کو معاوضہ دینے کے لیے ایک اسکیم بنائیں۔

تاہم دہلی حکومت کو اسکیم میں ترمیم کرنے اور تجویز پیش کرنے میں 5 سال لگے۔ یہ جانکاری لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کے عہدیداروں نے دی ہے۔

’تجویز 5 سال تاخیر سے پیش کی گئی‘

حکام نے کہا ہے کہ دہلی حکومت نے یہ تجویز 5 سال کی تاخیر سے پیش کی ہے۔ سال 2018 میں سپریم کورٹ نے تمام ریاستوں کی حکومتوں کو ماب لنچنگ متاثرین کے لیے معاوضہ اسکیم تیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس ترمیم کے مطابق اسکیم میں متاثرہ کی تعریف کو بدل کر “سرپرست” اور متاثرہ کے قانونی وارث کو شامل کیا گیا ہے۔

ریلیف 30 دن کے اندر مل جائے گا۔

سپریم کورٹ نے حکومتوں کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 357 میں دی گئی دفعات کے تحت ہجومی تشدد کے لیے معاوضہ اسکیم تیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔ عدالت نے کہا تھا کہ اسکیم میں معاوضے کا حساب لگاتے وقت، ریاستی حکومتوں کو ہجومی تشدد یا تشدد سے ہونے والی جسمانی و نفسیاتی چوٹوں، روزگار اور تعلیمی مواقع کے نقصان سمیت کمائی کے نقصان، قانونی اخراجات اور علاج وغیرہ کا بھی حساب لینا چاہیے۔ دوسروں کو دے گا.

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

6 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

6 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

6 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

7 hours ago