علاقائی

Lakhimpur Violence: عدالت نے آشیش مشرا کی عرضی کو کیا خارج

Lakhimpur Violence: ایک مقامی عدالت نے 2021 کے لکھیم پور تشدد کیس میں مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ اجے کمار مشرا ‘ٹینی’ کے بیٹے آشیش مشرا سمیت 13 ملزمان کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سرکاری وکیل اروند ترپاٹھی نے کہا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج I سنیل کمار ورما کی عدالت نے گزشتہ سال 3 اکتوبر کو ہونے والے تشدد میں ملزمین کے خلاف الزامات طے کرنے کے لئے 6 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

آشیش اس واقعہ کا مرکزی ملزم ہے جس میں ایک مرکزی وزیر کی گاڑی مبینہ طور پر چار کسانوں پر چڑھائی گئی  تھی جس میں اب منسوخ شدہ فارم قوانین کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔ اس کے بعد بی جے پی کے دو کارکنوں اور ایک ڈرائیور کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا اور تشدد میں ایک مقامی صحافی کی موت ہو گئی۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ آشیش کار میں سوار تھا جس نے کسانوں کو روند دیا۔ تاہم وزیر اور ان کے بیٹے آشیش نے اپنے ملوث ہونے سے انکار کیا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago