علاقائی

Telangana Election 2023: بی آر ایس کو جھٹکا، کاسریڈی نارائن ریڈی کانگریس میں شامل، اجمیرا ریکھا نے بھی پارٹی کو کہا الوداع

اس سال کے آخر میں ہونے والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے تمام جماعتوں نے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ دریں اثنا، وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ  کی بھارت راشٹرا سمیتی کو جمعہ (6 اکتوبر) کو دھچکا لگا۔

بی آر ایس کے دو لیڈروں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ خانپور ایم ایل اے اجمیرا ریکھا نے پارٹی چھوڑ دی۔ قانون ساز کونسل کے رکن کاسریڈی نارائن ریڈی نے پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

اجمیرا ریکھا نے پارٹی کیوں چھوڑی؟

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، ریکھا بی آر ایس سے خوش نہیں تھیں کیونکہ انہیں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ 12 سالوں سے پارٹی کی خدمت کی ہے۔ میں لوگوں کو اپنے کام کے بارے میں بتاؤں گی ۔ میں نے پارٹی سے غداری نہیں کی بلکہ مجھے دھوکہ دیا گیا ہے۔ اس وجہ سے میں بی آر ایس سے استعفی دے رہی ہوں۔

کانگریس نے کیا کہا؟

کاسریڈی نارائن ریڈی نے کئی مقامی قائدین اور کارکنوں کے ساتھ نئی دہلی میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس پر پوسٹ کیا، ’’آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی موجودگی میں، بی آر ایس قائدین کاسریڈی نارائن ریڈی اور ٹھاکر بالاجی سنگھ نے تلنگانہ کے 100 موجودہ اور سابق منتخب نمائندوں کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔‘‘

آپ کو بتا دیں کہ تلنگانہ میں کے سی آر کی قیادت میں بی آر ایس حکومت ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

15 mins ago

WTC Final 2025: ہندوستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کی راہ ہوئی مشکل، آسٹریلیا کو 0-4 سے ہرانا ہوگا

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…

36 mins ago

Jharkhand Elections 2024: خواتین کو 2500 روپے، سلنڈر 450 روپے اور سرنا دھرم کوڈ… جھارکھنڈ کے انتخابات کے لیے آیا I.N.D.I.A. بلاک کا منشور

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…

49 mins ago

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

2 hours ago