علاقائی

Kanwar Yatra 2023: میرٹھ میں ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرایا کانوڑیوں کا ڈی جے، دردناک حادثے میں 5 کی موت، کئی جھلسے

Kanwar Accident in Meerut: میرٹھ میں ایک بڑا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہائی ٹینشن تار ٹوٹ کر کانوڑ کو لے جانے والے کانوڑیوں پر گر گیا۔ اس دردناک حادثے میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور کئی لوگوں کے جھلس جانے کی خبر ہے۔ معلومات کے مطابق میرٹھ پرکشیت گڑھ روڈ پر واقع رالی چوہان گاؤں کے سامنے کانوڑ کیمپ کے اوپر ہائی ٹینشن تار گر گیا، جس میں کچھ کانوڑیوں کے جھلس جانے کی اطلاع ہے۔ سبھی کو علاج کے لیے اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ میرٹھ کے ضلع مجسٹریٹ دیپک مینا نے 5 لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔

کانوڑیوں کا ڈی جے ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گیا اور اب اس واقعہ کے بعد کانوڑیوں کے ساتھ مشتعل گاؤں والوں نے سڑک بلاک کر دی ہے۔ یہ واقعہ بھونا پور کے کیلا روڈ پر واقع گاؤں رالی چوہان کا ہے۔ جہاں کانوڑیوں کا ڈی جے ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گیا اور کرنٹ لگنے سے کئی کانوڑیوں کے جھلس جانے کی خبریں منظرعام پر آئیں، اس کے ساتھ ہی کئی کانوڑیوں کی موت کی بھی خبر ہے، جن میں مہندر-والد کا نام کمل سینی، پپو-والد کا نام سریش، ہمانشو- والد کا نام سریش اور لکشمی-والد کا نام بھگیرتھ ہے۔

ہریدوار سے کانوڑ کو لانے والے شیو کے ایک بھکت نے بتایا کہ جیسے ہی وہ کانوڑ گاؤں میں داخل ہوا، بجلی کی وجہ سے وہ ایک یا دو گھنٹے تک باہر کھڑا رہا اور جے ای سے بات کی۔ پھر معلوم ہوا کہ لائن کٹ گئی ہے لیکن جیسے ہی کانوڑ آگے بڑھے تو کانوڑ میں کرنٹ آنے لگا۔ ٹریکٹر ٹرالی میں کرنٹ لگنے سے کئی لوگ جھلس گئے اور کئی کی موت ہو گئی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ یہ بچے رالی چوہان گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ اس کے ساتھ ایک نوجوان نے کہا کہ حادثہ 11000 لائن کے کانوڑ ڈی جے کو ٹچ کرنے کی وجہ سے ہوا اور یہ جے ای کی لاپرواہی ہے۔ دوسری جانب اس حادثے کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ رالی چوہان گاؤں میں ہریدوار سے کانوڑ کو لا رہے تھے، ان کا ڈی جے 11 ہزار کی لائن سے ٹکرا گیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

IND vs ENG: بھارت کے اسٹار کھلاڑی کو ملی وارننگ، انگلینڈ کے خلاف ایسانہیں کیا تو ٹیم انڈیا سے کردیا گیا جائے گا ڈراپ

آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…

2 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

28 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

54 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

2 hours ago