Meteorological Department issued yellow alert: مانسون کی مسلسل بارش سے لوگوں کو گرمی سے راحت تو ضرو ر ملی ہے لیکن بعض علاقوں میں اس بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، مغربی یوپی اور شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے کئی اموات ہوچکی ہیں اور لوگوں کے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں بارش کی وجہ سے سیکڑوں سیاح تقریباً ایک ہفتے سے پھنسے ہوئے ہیں ۔جن کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ ان علاقوں میں آنے والے دنوں میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ہلکی بارش کا یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اتوار کو بھی دہلی میں ہلکی سے درمیانی بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چھ دنوں تک پنجاب اور ہریانہ سمیت دہلی این سی آر کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں تک دہلی، ہریانہ اور پنجاب کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ لیکن 18 جولائی سے ان تمام علاقوں میں بارش کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ دہلی این سی آر اور ہریانہ، پنجاب کے علاقوں میں اگلے 4 سے 5 دنوں تک ہلکی سے درمیانی بارش جاری رہے گی۔ ان ریاستوں کے کچھ علاقوں میں ایک یا دو بار بشدید بارش بھی ممکن ہے۔
بارش نے پھر بڑھائی پریشانی
قابل ذکربات یہ ہے کہ ہفتہ کی شام سے دوبارہ شروع ہونے والی بارش نے بھی پریشانی بڑھا دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ دہلی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر بارش ہوئی تو حالات پھر سے خراب ہو سکتے ہیں۔ بارش کی وجہ سے جمنا کے پانی کی سطح ایک بار پھر پانی کی سطح ایک بار پھر بڑھ جائے گی ۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں پہلے سے پانی بھرنے کے مسئلے کا سامنا کرنے والے علاقوں میں حالات مزید خراب ہوں گے۔ سی ایم اروند کیجریوال نے ہفتہ کی شام تمام کابینہ وزراء کی میٹنگ بلائی، جس میں تمام وزراء کو سیلاب سے متاثرہ اضلاع کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…