علاقائی

Four died in an accident in Rajouri: جموں و کشمیر کے راجوری میں گہری کھائی میں گری کار ، چار لوگوں کی ہوئی موت

راجوری: جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں بدھ کی صبح ایک درناک حادثہ پیش آیا، جس میں 4 افراد کی موت واقع ہو گئی۔ در اصل ایک کار سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری، جس سے کی وجہ سے چار افراد ہلاک اور آٹھ دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ تھانمندی سب ڈویژن میں اس وقت پیش آیا جب کار پونچھ سے بھنگائی گاؤں واپس آ رہی تھی۔ کار میں سوار افراد پونچھ میں اپنے رشتہ دار کے جنازے میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور اپنی منزل سے چند میٹر کے فاصلے پر تھانمندی بھنگائی روڈ پر گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا۔

یہ بھی پڑھیں: سگریٹ پینے والے شخص نے قبائلی کے چہرے پر کیا پیشاب، سی ایم شیوراج نے کہا – مجرم پر لگانا چاہیے راسوکا

حادثے کے وقت گاڑی میں 12 افراد تھے سوار

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ، “حادثے کے وقت گاڑی میں کل 12 افراد سوار تھے۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے سبھی کو باہر نکالا اور تھانہ منڈی کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال لے گئے جہاں ان میں سے چار کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت شمیم ​​اختر (55)، روبینہ کوثر (35)، زرینہ بیگم اور محمد یونس (38) کے طور پر ہوئی ہے۔ بتا دیں کہ تمام مہلوکین بھنگائی کے رہنے والے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ناگالینڈ میں شدید لینڈ سلائیڈ، گاڑیوں پر پتھروں کی بارش، 2 افراد ہلاک

 

معاملے میں مقدمہ کیا گیا درج

وہیں تھانہ منڈی کے سب ڈویژنل پولیس افسر امتیاز احمد نے بتایا کہ زخمیوں کو راجوری کے جی ایم سی ایسوسی ایٹڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی-یوپی سمیت ان ریاستوں میں موسلادھار بارش کی وارننگ، گجرات-ہماچل میں شدید بارش کا الرٹ

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

1 hour ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

3 hours ago