علاقائی

Gas Cutter Cylinder Explodes in Dhanbad: جھارکھنڈ کے دھنباد میں گیس کٹر سلنڈر پھٹنے سے بڑا حادثہ، دو افراد ہلاک، دو شدید زخمی

جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع کے منیڈیہ علاقے میں ہفتہ کی آدھی رات گیس کٹر کے سلنڈر میں دھماکے سے خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں دو افراد کی دردناک موت ہوگئی جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی رات تقریباً 12 بجے علاقے میں کام جاری تھا کہ اچانک گیس کٹر کے سلنڈر میں زوردار دھماکہ ہوگیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت موقع پر تقریباً 8 سے 10 افراد موجود تھے۔ سلنڈر پھٹتے ہی اس میں بھری گیس تیزی سے ماحول میں پھیل گئی، جس سے وہاں موجود افراد کو سانس لینے میں شدید دشواری پیش آئی اور دم گھٹنے جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ گیس کے اخراج اور دھماکے کی زد میں آکر چار افراد شدید متاثر ہوئے۔

زخمیوں کی حالت تشویشناک

مقامی لوگوں اور ساتھی کارکنوں کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور پر شہید نرمل مہتو میڈیکل کالج اینڈ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے فوری علاج شروع کیا۔ حالانکہ، دو افراد کو بچایا نہ جا سکا۔ ڈاکٹروں نے علاج کے دوران سنجے یادو اور محمد اظہرالدین کو مردہ قرار دے دیا، جبکہ زخمی محمد ابراہیم اور محمد امام الدین کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت بدستور نازک ہے اور میڈیکل ٹیم مسلسل ان کی نگرانی کر رہی ہے۔

پولیس نے شروع کی تحقیقات

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ ابتدائی تحقیقات میں گیس کٹر کے استعمال کے دوران حفاظتی اصولوں کو نظر انداز کرنے کی بات سامنے آئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اس بات کی تفصیلی جانچ کی جا رہی ہے کہ آدھی رات کو کس صورتحال میں گیس کٹر استعمال کیا جا رہا تھا اور حفاظ کے کیا انتظامات تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

10 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

11 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

12 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

12 hours ago