علاقائی

Jammu and Kashmir Rajouri Encounter: راجوری میں دو ملیٹنٹ ہلاک،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، انتخابات کو متاثر کرنے کی سازش ناکام

جموں و کشمیر کے راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم کی خبر ہے۔ فوج نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ دونوں دہشت گرد دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس اور فوج کو ان کے بارے میں معلومات ملی تھیں۔ جس کے بعد ایل او سی پر الرٹ جاری کر دیا گیا۔

دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ان کے پاس سے دو اے کے 47 رائفلیں اور ایک پستول برآمد ہوا ہے۔مزید  دہشت گردوں کی تلاش میں چھاپے جاری ہیں۔ اس سے قبل 30 اگست کو بھی فوج نے دہشت گردوں کی ایک خطرناک سازش کو ناکام بنایا تھا۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ اتوار کی دیر رات نوشہرہ کے لام سیکٹر میں شروع ہوئی۔ فوج نے بتایا ہے کہ فی الحال بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔

جموں و کشمیر کے انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش

جموں و کشمیر کی 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہاں ووٹنگ 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوگی۔ اس کے نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد پہلی بار اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا تھا جس کی وجہ سے پاکستان میں بے چینی پھیل گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ چند دنوں میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ سیکیورٹی ادارے بھی انہیں منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

41 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

41 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago