علاقائی

Ayodhya Airport: رام نگری میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ تیار، تصویروں میں دیکھیں ایودھیا ہوائی اڈہ کتنا عمدہ

شری رام نگری ایودھیا میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح ہونے والا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 30 دسمبر 2023 کو اس کا افتتاح کرنے والے ہیں۔ اس ہوائی اڈے کو رام مندر کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے مہارشی والمیکی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایودھیا کا نام دیا گیا ہے۔

یہاں  آپ  دیکھ سکتے ہیں کہ ایودھیا دھام میں بننے والا بین الاقوامی ہوائی اڈہ کیسا ہے۔ 22 جنوری کو ایودھیا میں رام للا کے افتتاحی  تقریب کے پیش نظر اس کی تعمیر کا کام جنگی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔ اس کی تیاری میں ہزاروں مزدور مصروف ہیں۔

ایودھیا ایئرپورٹ میں داخل ہونے کا یہ گیٹ ہے، پتھروں پر شاندار سجاوٹ کی گئی ہے۔

ہوائی اڈہ سطح سمندر سے 102 میٹر کی بلندی پر بنایا گیا ہے۔ اس کا کام آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ اب 30 دسمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی اس کا افتتاح کریں گے۔

دہلی سے ایودھیا کے لیے انڈیگو کی پہلی فلائٹ کل ہی اڑان بھرنے والی ہے۔ اس کے بعد، پروازوں کا کمرشل آپریشن 6 جنوری 2024 سے شروع ہوگا۔

اس ایئرپورٹ کا نام مہارشی والمیکی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایودھیا دھام رکھا گیا ہے۔ ہوائی اڈے کی ٹرمینل عمارت 6500 مربع میٹر میں تعمیر کی گئی ہے۔

اس کی عمارت کے اندرونی حصوں کو مقامی فنکاروں کے ذریعہ بھگوان رام کی زندگی کے واقعات کی عکاسی سے سجایا گیا ہے۔

یہ ہوائی اڈہ 350 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ ٹیکنالوجی اور سہولیات کی وجہ سے اس کی لاگت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

آنے والے دنوں میں ہر گھنٹے میں ایک سے دو طیارے اس ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ رن وے کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ بوئنگ 737، ایئربس 310 اور ایئربس 320 جیسے طیارے فضائی پٹی پر محفوظ طریقے سے اتر سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

6 minutes ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

33 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago