People again got a shock of inflation: ایک بار پھر عوام کی جیبوں پرمہنگائی کا بوجھ بڑھ گیا ہے ۔جس کے باعث ہر طرف مہنگائی کے مدنظرمایوسی چھائی ہوئی ہے۔ حکومت نے تقریباً 4 ماہ بعد ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ جس کے باعث اب کچن کا بجٹ ہل سا گیا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ویسے حکومت نے یہ اضافہ کمرشل ایل پی جی سلنڈر پر کیا ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 7 روپے فی سلنڈر کااضافہ کیا ہے۔ 19 کلو کے کمرشل سلنڈر کی قیمت 1773 روپے سے بڑھ کر اب 1780 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت پرکوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔
امید کی جا رہی تھی کہ جولائی کی پہلی تاریخ کو نئی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے گی ۔لیکن آج تین دن بعد 4 جولائی کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بڑھی ہوئی قیمت سامنے رکھی ہے ۔ ابھی یہ ترمیم نیوز ایجنسی اے این آئی کے ذرائع سے سامنے آئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…