بین الاقوامی

Gunman opens fire in Philadelphia: امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں بلا اشتعال فائرنگ، 4 افراد ہلاک، مشتبہ شخص گرفتار

امریکہ: امریکی شہر فلاڈیلفیا میں پیر کی رات “بلیٹ پروف جیکٹ” پہنے ایک مسلح شخص نے بلا اشتعال فائرنگ کی، جس میں چار افراد کی ہلاکت ہو گئی، جبکہ دو دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ حملہ آور نے راہگیروں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی۔ فی الحال متاثرین اور بندوق بردار کے درمیان کسی طرح کے تعلق کا پتہ نہیں چلا ہے۔

کنگسیسنگ شہر کی کچھ گلیوں میں ہوئی فائرنگ

پولیس کمشنر ڈینیل آؤٹ لا نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران  بتایا کہ  یہ فائرنگ کنگسیسنگ شہر کی کچھ گلیوں میں ہوئی ہے۔ افسران نے ملزم کا تعاقب کیا اور سرینڈر کرنے کے بعد اسے ایک گلی میں گرفتار کر لیا گیا۔ آؤٹ لا نے کہا کہ “ہمیں اس وقت صرف اتنا پتہ ہے کہ یہ شخص اپنے گھر سے نکلا اور اس نے لوگوں پر گولیاں چلانی شروع کر دی۔”  انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہ شخص نے “بلیٹ پروف جیکٹ” پہن رکھی تھی اور اس کے پاس متعدد میگزین، ایک ‘اے آر ٹائپ رائفل’، ایک ہینڈگن اور ایک پولیس اسکینرتھا۔

مشتبہ حملہ آور کی عمر ہے 40 سال

انہوں نے کہا کہ کنگسیسنگ شہر میں گولیاں چلنے کی متعدد اطلاعات موصول ہونے کے بعد پولیس افسران کو علاقے کی طرف روانہ کیا گیا۔ پولیس کو گولیوں سے زخمی ہوئے کچھ لوگ ملے اور جب وہ انہیں اسپتال لے جا رہے تھے تو مزید گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں۔ مشتبہ حملہ آور کی عمر 40 سال بتائی جارہی ہے۔ اس وقت کسی اور کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی دوسری معلومات دستیاب ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جانئے کون تھا ناہیل جسے بغیر کسی جرم کے سر میں گولی مار دی گئی اور فرانس تشدد کی آگ میں جلنے لگا

زخمیوں کی حالت فی الحال مستحکم

پولیس کمشنر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد کی عمر 20 سے 59 سال کے درمیان ہے۔ جبکہ اسپتال میں داخل دو لڑکوں کی عمر دو اور 13 سال ہے۔ ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ حملہ آور اور متاثرین کے درمیان کسی تعلق کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ حکام کے مطابق اس واقعہ سے ایک دن قبل بالٹی مور میں فائرنگ ہوئی تھی جس میں دو افراد کی ہلاکت ہو گئی تھی اور 28 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق، فلاڈیلفیا میں ہوئی گولی باری ملک میں اس سال بڑے پیمانے پر فائرنگ کا 29واں واقعہ ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

14 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago