بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق، بھارت اب تیز ادائیگیوں میں عالمی رہنما ہے اور یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی) اس کا مرکزی محرک ہے۔
یہ ایپ پر مبنی ٹول دنیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ریئل ٹائم ادائیگی کا نظام ہے، جو ہر مہینے 18 ارب سے زائد لین دین کو سنبھالتا ہے۔ صرف جون کے مہینے میں، یو پی آئی نے 24.03 لاکھ کروڑ روپے کے لین دین پروسیس کیے، جو پچھلے سال اسی مہینے کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ ہے۔
یو پی آئی جو 2016 میں نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (NPCI) کے ذریعے متعارف کرایا گیا، یوزر کو ایک ہی ایپ سے متعدد بینک اکاؤنٹس جوڑنے اور فوری طور پر رقم منتقل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اس کی نمایاں خصوصیات اس کا محفوظ ہونا اور چوبیس گھنٹے دستیابی ہے۔
یہ پلیٹ فارم اب 491 ملین افراد اور 65 ملین تاجروں کو خدمات فراہم کر رہا ہے اور 675 بینک اس نظام سے منسلک ہیں۔ یو پی آئی بھارت میں تمام ڈیجیٹل ادائیگیوں کا 85 فیصد اور دنیا بھر میں تمام ریئل ٹائم ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کا تقریباً آدھا حصہ سنبھالتا ہے۔
لوگ یو پی آئی کیوں چنتے ہیں؟
یو پی آئی سے پہلے، ادائیگی کے زیادہ تر پلیٹ فارمز “کلوزڈ لوپ” ہوتے تھے، یعنی پیسے صرف ایک ہی ایپ یا والیٹ کے اندر بھیجے جا سکتے تھے۔ یو پی آئی نے یہ سب بدل دیا اور یوزر کو مختلف بینکوں اور ایپس کے درمیان ایک مشترکہ پروٹوکول کے ذریعے رقم بھیجنے کی سہولت دی۔ اس انٹرآپریبلٹی (Interoperability) نے مقابلے کو فروغ دیا اور سروسز کو بہتر بنایا۔
یوزر صرف ایک یو پی آئی آئی ڈی کے ذریعے موبائل ایپس پر محفوظ طریقے سے لین دین کر سکتے ہیں۔ بینک کی تفصیلات شیئر کرنے کی ضرورت نہیں۔ QR کوڈ کی ادائیگی، ایپ پر مبنی کسٹمر سپورٹ، اور 24×7 دستیابی جیسی خصوصیات نے یو پی آئی کو روزمرہ کے چھوٹے لین دین کے لیے بھی آسان بنا دیا ہے۔
چھوٹے کاروباروں کے لیے، یو پی آئی ڈیجیٹل ادائیگی قبول کرنے کا ایک مفت یا کم لاگت والا طریقہ فراہم کرتا ہے، جو خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں میں مفید ہے۔ اس کی رفتار اور کم خرچ ہونا اسے سب کے لیے قابل رسائی بناتا ہے۔
یو پی آئی کی کامیابی کے پیچھے کیا ہے؟
یو پی آئی ایک مضبوط قومی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے:
یو پی آئی روزمرہ زندگی میں کیسے کام آتا ہے؟
بھارت ایکسپریس اردو
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…
ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…
مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…
ڈاکٹر سید فاروق، صدر ہمالیہ ڈرگس نے مسابقۂ قرآن کریم کے کامیاب انعقاد پر مسرت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…
نئی دہلی میں نیتی آیوگ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ…