ممبئی بم دھماکہ 2006 معاملے میں بامبے ہائی کورٹ نے سبھی 12 ملزمین کو بری کردیا ہے۔
ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی کی ٹرینوں میں ہوئے دھماکہ کے معاملے میں تقریباً 19 سالوں کے بعد بامبے ہائی کورٹ نے پیر (21 جولائی) کو بڑا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سبھی 12 ملزمین کو بری کردیا۔ اس دوران ہائی کورٹ نے اہم تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ استغاثہ فریق (پراسیکیوٹرز) معاملے کو ثابت کرنے میں پوری طرح ناکام رہا اور یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ انہوں نے جرم یا ہے، اس لئے ان کی سزا منسوخ کی جاتی ہے۔
جسٹس انیل کلوراورشیام چانڈک کی بنچ نے کہا، “استغاثہ یہ بھی ثابت نہیں کرسکا کہ جرم میں کس قسم کے بم استعمال کیے گئے تھے اوراس کے ذریعہ جس ثبوت پرانحصارکیا گیا ہے وہ ملزم کو سزا دینے کے لیے حتمی نہیں ہے۔ گواہوں کے بیانات اورملزمان سے کی گئی مبینہ وصولیوں کی کوئی ثبوت نہیں ہے۔” عدالت نے یہ بھی کہا کہ اگرملزمان کسی اورکیس میں مطلوب نہیں ہیں توانہیں فوری طورپرجیل سے رہا کیا جائے۔
ہائی کورٹ نے فیصلے میں کیا کہا؟
فیصلے میں، عدالت نے استغاثہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، “اس نے مقدمے میں اہم گواہ پیش نہیں کیے اوربرآمد ہونے والی اشیاء- جیسے دھماکہ خیز مواد اورسرکٹ بکس، جو مبینہ طورپربم بنانے کے لیے استعمال کئے گئے تھے، کو بھی سیل کردیا گیا اورانتہائی ناقص اورغلط طریقے سے رکھا گیا، استغاثہ یہ بھی ثابت نہیں کرسکا کہ جرم ثابت کرنے کے لیے کس قسم کے بم استعمال کیے گئے، یہ بھی ثابت نہیں ہوسکا۔
گواہوں پر ہائی کورٹ نے کیا کہا؟
ہائی کورٹ نے ان گواہوں کی گواہی کو بھی نا منظور کردیا، جن میں ٹیکسی ڈرائیور شامل تھے، جنہوں نے ملزمین کو چرچ گیٹ ریلوے اسٹیشن تک چھوڑنے کا دعویٰ کیا تھا، وہ لوگ جنہوں نے ملزمین کو بم لگاتے ہوئے دیکھنے یا سازش کرنے کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ ان گواہلوں کو حادثہ کے دن ملزمین کو ٹھیک سے دیکھنے کا مناسب ثبوت نہیں ملا تھا، جس سے وہ انہیں بعد میں صحیح سے پہچان پاتے۔ ہمیں ایسی کوئی وجہ نظرنہیں آتی، جس سے ان کی یاد داشت اچانک تیزہوگئی ہواور وہ چہرے پہچان پائے ہوں۔
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…
آئی ٹی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت تجارتی یا سوشل…
وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی زندگی اور حکمرانی کے 25 سال مکمل ہونے پر…
ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی 20 میں ایک چھکا لگاتے ہی ابھیشیک شرما نے…
کانگریس لیڈر نے صدر دروپدی مرمو سے دشیانت گوتم کی تقرری پر دوبارہ غور کرنے…