ہندوستان کے کمرشل رئیل اسٹیٹ شعبے نے 2025 کی پہلی ششماہی میں زبردست بہتری کا مظاہرہ کیا ہے، جہاں آفس اسپیس کی لیزنگ میں سال بہ سال 40 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اضافہ خاص طور پر گلوبل کیپیبلیٹی سینٹرز (GCCs) کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث ہوا ہے، جیسا کہ معروف رئیل اسٹیٹ سروسز فرم Anarock کی رپورٹ میں بتایا گیا۔
ملک کے سرفہرست سات شہروں میں جنوری تا جون 2025 کے دوران کل 26.8 ملین اسکوائر فٹ آفس اسپیس لیز پر دی گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 19.08 ملین اسکوائر فٹ تھی۔
بنگلورو: GCC مانگ میں سرفہرست، 5.45 ملین اسکوائر فٹ لیز ہوئی۔
نیشنل کیپیٹل ریجن (NCR): 2.81 ملین اسکوائر فٹ۔
پونے: 2.77 ملین اسکوائر فٹ۔
حیدرآباد: 1.93 ملین اسکوائر فٹ۔
چنئی: 0.95 ملین اسکوائر فٹ۔
Anarock کے پیوُش جین (ایم ڈی، کمرشل لیزنگ اینڈ ایڈوائزری) کے مطابق:
نئی آفس سپلائی میں 25فیصد کا اضافہ ہوا، جو بڑھ کر 24.51 ملین اسکوائر فٹ ہوگئی۔
ویکیسی ریشو تھوڑا بہتر ہو کر 16.3فیصد تک پہنچ گیا۔
کرایہ کی شرح میں 4فیصد اضافہ ہوا، جو اب فی اسکوائر فٹ 88 روپے ماہانہ تک جا پہنچی ہے۔
IT-ITES شعبہ نے سب سے بڑا مارکیٹ شیئر (29فیصد) حاصل کیا، اس کے بعد کو-ورکنگ اسپیسز کا حصہ 22فیصد رہا۔
بنگلورو نے مجموعی آفس اسپیس ابزوشن میں بھی برتری حاصل کی: 6.55 ملین اسکوائر فٹ۔
پونے نے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے شہر کا اعزاز حاصل کیا، جہاں سالانہ بنیادوں پر 188فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
2025 کی پہلی ششماہی میں 57فیصد آفس ڈیلز وہ تھیں جو 0.1 ملین اسکوائر فٹ سے زیادہ پر مشتمل تھیں، جو 2024 میں 52فیصد تھیں۔ یہ رجحان اس بات کی علامت ہے کہ کمپنیاں اب بڑی، یکجا آفس اسپیسز کو ترجیح دے رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
یرغمالی بحران کے بعد منگل کو کارٹاگینا ہوائی اڈے کا آپریشن عارضی طور پر روک…
قومی راجدھانی دہلی میں آج آسمان زیادہ تر صاف رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح…
امریکہ چین، یورپی یونین اور بھارت سمیت کئی معیشتوں سے درآمد ہونے والی اشیا پر…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے سماجوادی پارٹی نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست…
اداکار فیصل ملک کا کہنا ہے کہ ’پنچایت‘ کی مضبوط کہانی اور حقیقت سے قریب…
گزشتہ ہفتے ایک سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد…