بہار اسمبلی انتخابات سے قبل ایس آئی آر اور ووٹر لسٹ کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں متحرک ہیں۔ راہل گاندھی اور تیجسوی یادو 17 اگست سے ریاست بھر میں ’ووٹردھیکار یاترا‘ نکال رہے ہیں، جس میں ملک کے کئی بڑے رہنما شریک ہو چکے ہیں۔ اب کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی شمولیت سے اس یاترا کو نئی توانائی ملنے کی امید ہے۔
دو روزہ مصروف شیڈول
پرینکا گاندھی 26 اگست کو سوپول پہنچیں گی اور رات کو یہیں قیام کریں گی۔ اگلے دن 27 اگست کو وہ سیتامڑھی کا دورہ کریں گی جہاں جانکی مندر میں پوجا بھی کریں گی۔ اس دوران وہ بہار کی خواتین ووٹروں سے براہ راست ملاقات کریں گی اور ریاستی حکومت کی پالیسیوں اور کارکردگی پر اپوزیشن کا موقف پیش کریں گی۔
خواتین سے ملاقات کی حکمت عملی
پرینکا گاندھی کا یہ دورہ اس لحاظ سے خاص اہمیت رکھتا ہے کہ 27 اگست کو بہار میں تیج ورت منایا جا رہا ہے۔ یہ ورت شادی شدہ خواتین دن بھر ’اُپواس‘ رکھ کر اپنے شوہروں کی طویل عمر کے لیے کرتی ہیں۔ ایسے موقع پر خواتین کے درمیان پرینکا گاندھی کی موجودگی سیاسی طور پر بھی معنی خیز سمجھی جا رہی ہے۔
این ڈی اے کے گڑھ میں اپوزیشن کا چیلنج
سوپول اور سیتامڑھی دونوں علاقے این ڈی اے کے مضبوط گڑھ مانے جاتے ہیں۔ کانگریس اور مہاگٹھ بندھن کی کوشش ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں شاہ آباد کی طرح شمالی بہار میں بھی این ڈی اے کا صفایا کیا جائے۔ اس حکمت عملی میں خواتین ووٹروں کی اہمیت ہے اور وہ اس میں مرکزی کردار ادا کر سکتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…