قومی

Integrated Air Defence Weapon System: ڈی آر ڈی او کی طرف سے مربوط فضائی دفاعی ہتھیار نظام کے اولین پرواز کے تجربات کامیابی سے مکمل

دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم  (ڈی آر ڈی او) نے 23 اگست 2025 کو دوپہر تقریباً 12:30 بجے اڑیسہ کے ساحل کے قریب مربوط فضائی دفاعی ہتھیار نظام (آئی اے ڈی ڈبلیو ایس) کے اولین پرواز کے تجربات کامیابی سے انجام دے دیے۔آئی اے ڈی ڈبلیو ایس ایک کثیر سطحی فضائی دفاعی نظام ہے جس میں مکمل طور پر دیسی تیار کردہ ’’کویِک ری ایکشن سرفیس ٹو ایئر میزائلز(کیو آر ایس اے ایم)‘‘ ، ’’ایڈوانسڈ ویری شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم(وی ایس ایچ او آر اے ڈی ایس)‘‘ میزائلز، اور ایک طاقتور لیزر پر مبنی ’’ڈائریکٹڈ انرجی ویپن(ڈی ای ڈبلیو)‘‘ شامل ہیں۔ تمام ہتھیار نظام کے اجزاء کا مربوط آپریشن ایک مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے، جسے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیبارٹری نے تیار کیا ہے، جو اس پروگرام کی نوڈل لیبارٹری ہے۔ وی ایس ایچ او آر اے ڈی ایس اور ڈی ای ڈبلیو بالترتیب ریسرچ سینٹر عمارات اینڈ سینٹر فار ہائی انرجی سسٹمز اینڈ سائنسز نے تیار کیے ہیں۔

پرواز کے تجربات کے دوران، تین مختلف اہداف — جن میں دو تیز رفتار فکسڈ وِنگ بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں (یو اے ویز) اور ایک ملٹی کاپٹر ڈرون شامل تھے — کو بیک وقت نشانہ بنایا گیا اور مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ یہ کارنامہ ’’کویِک ری ایکشن سرفیس ٹو ایئر میزائل(کیو آر ایس اے ایم)‘‘، ’’وی ایس ایچ او آر اے ڈی ایس‘‘، اور ’’ہائی انرجی لیزر ہتھیار نظام‘‘ نے مختلف رینجز اور بلندیوں پر انجام دیا۔ تمام ہتھیار نظام کے اجزاء بشمول میزائل سسٹمز، ڈرون کی کھوج اور تباہی کا نظام، ہتھیاروں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول، مواصلاتی نظام اور ریڈارز نے انتہائی عمدگی کے ساتھ کام کیا۔ اس کی تصدیق ’’انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج، چندی پور‘‘ میں نصب رینج آلات نے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ کرکے کی۔ اس آزمائش کے موقع پر ڈی آر ڈی او کے سینئر سائنسدان اور مسلح افواج کے نمائندے بھی موجود تھے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او، مسلح افواج اور صنعت کو آئی اے ڈی ڈبلیو ایس کی کامیاب تیاری پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منفرد پرواز تجربات ملک کی کثیر سطحی فضائی دفاعی صلاحیت کو ثابت کرتے ہیں اور یہ اہم تنصیبات کو دشمن کی فضائی دھمکیوں سے بچانے کے لئے علاقے کے دفاع کو مزید مضبوط بنائے گا۔ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے بھی کامیاب پرواز تجربات میں شامل تمام ٹیموں کو مبارکباد دی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

5 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

6 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago