India vs England 2nd Test: ہندوستانی کرکٹ ٹیم گزشتہ 14 سالوں سے گھرپرٹسٹ سیریزنہیں ہاری ہے۔ آخری بار ٹیم انڈیا کو انگینڈ نے ہی ہندوستان میں ٹسٹ سیریزمیں شکست دی تھی۔ اب انگلینڈ نے ایک بارپھرہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریزمیں جیت کے ساتھ آغاز کیا ہے۔ حالانکہ ہندوستان کے سامنے سب سے بڑی پریشانی کی بات یہ ہے کہ دوسرے ٹسٹ میں ٹیم 4 بڑے کھلاڑیوں کے بغیراترے گی۔ ایسے میں انگلینڈ کا چیلنج روہت شرما اینڈ کمپنی کے لئے آسان نہیں ہونے والا ہے۔
حیدرآباد میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں مہمان انگلینڈ نے تقریباً ہاری ہوئی بازی جیت لی۔ ہندوستان نے اس ٹسٹ میں پہلی اننگ میں 190 رنوں کی بڑی سبقت حاصل کی تھی۔ اس کے باوجود انگلینڈ نے 28 رنوں سے ٹسٹ میچ جیت لیا۔ اس جیت سے مہمان ٹیم کے حوصلے کافی بلند ہوں گے۔
ان 4 بڑے کھلاڑیوں کے بغیر اترے گی ٹیم انڈیا
دوسرے ٹسٹ میں ہندوستانی ٹیم وراٹ کوہلی، رویندرجڈیجہ، کے ایل راہل اورمحمد شمی جیسے اسٹارکھلاڑیوں کے بغیر ہی میدان پراترے گی۔ محمد شمی شروعات سے ہی اس ٹسٹ سیریز میں ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہیں۔ وہیں رویندرجڈیجہ اورکے ایل راہل پہلا ٹسٹ کھیلے تھے، لیکن زخمی ہونے کی وجہ سے دوسرا ٹسٹ نہیں کھیلیں گے۔ اس کے علاوہ وراٹ کوہلی نے پہلے دوٹسٹ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔ ایسے میں ان کھلاڑیوں کے بغیرروہت شرما کے لئے حیدرآباد کی ہار کا بدلہ لینا آسان نہیں رہنے والا ہے۔
واضح رہے کہ رویندرجڈیجہ اورکے ایل راہل کے باہرہونے کے بعد دوسرے ٹسٹ کے لئے سرفرازخان، واشنگٹن سندراورسوربھ کمارکو ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ حالانکہ اگرہندوستانی ٹیم 4 اسپنروں کے ساتھ اترتی ہے تو پھرپلیئنگ الیون میں روی چندرن اشون، اکشرپٹیل، واشنگٹن سندراورکلدیپ یادودکھائی دے سکتے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ کے لئے ٹیم انڈیا۔
روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، یشسوی جیسوال، شرے یس ایئر، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، دھرو جریل (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، اکشرپٹیل، کلدیپ یادو، محمد سراج، مکیش کمار، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، اویش خان، رجت پاٹیدار، سرفرازخان، واشنگٹن سندراورسوربھ کمار۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…