قومی

Budget Session 2024: رام مندر سے لے کر آرٹیکل 370 تک، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنے خطاب میں کہیں یہ بڑی باتیں

پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن آج یعنی بدھ (یکم جنوری) سے شروع ہو رہا ہے۔ اس کے لئے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو مشترکہ اجلاس (جوائنٹ سیشن) کو خطاب کررہی ہیں۔ اس موقع پردروپدی مرمونے کہا کہ یہ نئے ایوان میں ان کا پہلا خطاب ہے۔ دروپدی مرمونے اس دوران حکومت کے گزشتہ پانچ سالوں کے کام بتائے۔ دروپدی مرمونے اس موقع پرکہا کہ یہ آزادی کے امرت کال کی شروعات ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے رام مندرکا ذکربھی کیا۔ دروپدی مرمو نے کہا کہ رام مندرکی تعمیرکی خواہش صدیوں سے تھی، جوکہ آج حقیقت ہوگیا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموں وکشمیرسے آرٹیکل 370 ہٹانے سے متعلق خدشات تھیں۔ آج وہ تاریخ ہوچکی ہے۔

بجٹ سیشن شروع ہونے کے بعد وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن کل یعنی یکم فروری کواس حکومت کا عبوری بجٹ پیش کریں گی۔ گزشتہ تین مکمل مرکزی بجٹ کی طرح ہی اس بارکا عبوری بجٹ پیپرلیس ہوگا۔ اس سے پہلے منگل کے روزکل جماعتی اجلاس بلائی گئی تھی۔ مرکزی بجٹ کے سبھی دستاویزیونین بجٹ موبائل ایپ پردستیاب ہوں گے۔ دستاویزہندی اورانگریزی دونوں میں شائع کیا جائے گا۔ اتنا ہی نہیں اینڈرائیڈ اورآئی اوایس دونوں پلیٹ فارم پریہ دستیاب ہوگا۔

دروپدی مرمو نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ میری حکومت امتحان میں ہونے والی گڑبڑی سے لے کرنوجوانوں کی تشویش سے واقف ہے، اس سمت میں سختی لانے کے لئے نیا قانون بنانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ ہم بچپن سے’غریبی ہٹاؤ‘ کے نعرے سنتے آرہے ہیں، لیکن زندگی میں پہلی باربڑے سطح پرغریبی کودورہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، میری حکومت کی مدت کار میں تقریباً 25 کروڑملک کے باشندے غریبی سے باہرنکلے ہیں۔ گزشتہ دہائی میں حکومت نے گڈ گورننس اورشفافیت کو ہرنظام کی بنیاد بنایا ہے۔

دنیا کے کل ریئل ٹائم ڈیجیٹل لین دین کا 46 فیصد ہندوستان میں ہوتا ہے: صدرجمہوریہ

صدرجمہوریہ نے کہا کہ آج دنیا کے کل ریئل ٹائم ڈیجیٹل لین دین کا 46 فیصد ہندوستان میں ہوتا ہے۔ گزشتہ ماہ یوپی آئی سے ریکارڈ 1200 کروڑ ٹرانجکشن ہوئے ہیں۔ اس کے تحت 18 لاکھ کروڑ روپئے کا ریکارڈ لین دین ہوا ہے۔ توسیع شدہ ہندوستان کی شاندارعمارت چارستوں، یواشکتی، ناری شکتی، کسان اورغریبی پرکھڑی ہوگی، ان چارستوں کوحکومت ان چارستونوں کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

کورنا جیسی بیماروں میں بھی مہنگائی پرکنٹرول رکھا

گزشتہ سالوں میں دنیا نے دو بڑی جنگ دیکھی اورکورونا جیسی عالمی وبا کا سامنا کیا۔ ایسے عالمی بحران کے باوجود میری حکومت نے ملک میں مہنگائی کو کنٹرول میں رکھا۔ عام ہندوستانی کا بوجھ بڑھنے نہیں دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

4 minutes ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

16 minutes ago

Deloitte India: مالی سال 2025 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 6.5-6.8 فیصد رہنے کی توقع

اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…

43 minutes ago

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

1 hour ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

1 hour ago

India Inc’s bold playbook:انڈیا انک کی جرات مندانہ پلے بک: اے آئی انقلاب، اور آب و ہوا کے فوائد، پی ڈبلیو سی کی تحقیقات

پی ڈبلیو سی کے مطابق، میکرو اکنامک نقطہ نظر سے، ہندوستان کی مضبوط اقتصادی ترقی،…

1 hour ago