-بھارت ایکسپریس
Mohammed Shami Record:ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیم کے درمیان ناگپور کے میدان میں (گراؤنڈ) پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جیسے ہی محمد شامی نے ڈیوڈ وارنر کو بولڈ کر ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔
سوشل میڈیا پر محمد شامی کی اس جادوئی گیند کی بہت تعریف ہورہی ہے، انہوں نے(محمد شامی) آسٹریلیا کے دھماکہ دار بلے باز ڈیوڈ وارنر کو کلین بولڈ کر آسٹریلوی کیمپ میں خوف پیدا کردی ۔ محمد شامی کی اس گیند کو دیکھ کر ایک بار ایسا لگا کہ یہ صدی کی سب سے بہترین گیند ہے۔ محمد شامی کی اس گیند کے سامنے ڈیوڈ وارنر کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ محمد شامی کی اس آگ اگلتی گیند نے ڈیوڈ وارنر کا اسٹمپ اڑا دیا ،جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہاہے۔
ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز محمد شامی نے 17ویں میچ میں بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی 400 وکٹیں مکمل کر لیں۔ اس طرح محمد شامی ہندوستان کے لیے بین الاقوامی کرکٹ میں 400 وکٹیں لینے والے پانچویں تیز گیند باز اور مجموعی طور پر نویں گیند باز بن گئے ہیں۔ تیز گیند (فاسٹ بولر)بازکے طور پر اس سے پہلے کپل دیو، ظہیر خان، جواگل سری ناتھ اور ایشانت شرما ہندوستان کے لیے یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
551وکٹ کے ساتھ جواگل سری ناتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ 434 وکٹ کے ساتھ ایشانت شرما چوتھے نمبر پر ہیں۔ اب محمد شامی 400 وکٹ کے ساتھ اس خاص خاص کلب میں پانچویں نمبر پر شامل ہوگئے ہیں۔
شامی نے آسٹریلوی اننگز کی تیسرے اوور کی پہلی گیند پر ڈیوڈ وارنر کو کلین بولڈ کر کے اپنا 400 واں شکار پورا کیا۔ ہندوستانی تیز گیند بازوں میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کا ریکارڈ کپل دیو کے نام درج ہے۔ 1983ورلڈ کپ چیمپئن کپتان (کپل دیو)نے بین الاقوامی کرکٹ میں 687 وکٹیں حاصل کیں۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ظہیر خان ہیں ،جنہوں (ظہیر خان)نے 610 وکٹیں حاصل کیں۔
-بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…