علاقائی

Covid-19:ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ19 کے 265 نئے کیسز درج

Covid-19:گزشتہ 24 گھنٹوں میں، ہندوستان میں کووڈ19 کے 265 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، جب کہ ہفتے کے روز 226 کیس رپورٹ ہوئے۔ مرکزی وزارت صحت نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 2,706 پر آ گئی ہے، جو ملک میں کل مثبت کیسز کا 0.01 فیصد ہے۔فی الحال ہفتہ وار مثبتیت کی شرح 0.15 فیصد ہے،  جب کہ یومیہ مثبتیت کی شرح 0.17 فیصد ہے۔

اسی عرصے میں، 1,209 مریض وبائی مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے کووڈ سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,41,45,238 ہو گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں، ہندوستان کی صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اسی مدت میں، ملک بھر میں کل 1,57,671 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس سے کل تعداد 91.09 کروڑ سے زیادہ ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 64,239 ویکسینز لگوائے جانے کے ساتھ، اتوار کی صبح تک ہندوستان میں COVID19 ویکسینیشن کوریج 220.10 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

دہلی میں محکمۂ صحت کے حکام نے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اسپتالوں کا دورہ شروع کر دیا ہے۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق اسپتالوں میں کرونا کی ہنگامی صورتِ حال کی آزمائش شروع کر دی ہے۔

حکومت نے چین، جاپان، تھائی لینڈ، ساوتھ کوریا اور سنگاپور سے آنے والے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا لازم کر دیا ہے۔ بین الاقوامی مسافروں کو کرونا وائرس کی منفی رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں عوام سے اپیل کی کہ وہ محتاط رہیں اور ماسک پہننے اور ہاتھ دھونے جیسے احتیاطی اقدامات کی پابندی کریں۔

بھارت ایکسپریس۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

24 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

50 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

2 hours ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

2 hours ago