علاقائی

Aerospace Manufacturing: بھارت ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ کے نئے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے

بھارت میں ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ اور اس کےبنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے حکومت خصوصی توجہ کے ساتھ  اس شعبے میں  آگےبڑھ رہی ہے۔ بہت سی نجی کمپنیوں نے ہندوستان کو ایرو اسٹرکچرز، اس سے متعلق اجزاء، ذیلی اسمبلیوں اور پیچیدہ نظام اسمبلیوں کے لیے ایک ترجیحی منزل کے طور پر ترقی دینے میں تیزی سے پیش رفت کی ہے۔ اہم سرکردہ عالمی اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز نے ہندوستان میں ایرو اسپیس سے متعلقہ پرزوں اور اسمبلیز کی تیاری کے لیے جوائنٹ وینچرز قائم کیے ہیں جو بہت سے تجارتی اور دفاعی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں میں اپنی جگہ بنارہے ہیں۔

سب سے نیا اضافہ ہوائی جہاز بنانے والی سرکردہ کمپنی ایئربس نے بھارت میں سنگل آئزلاے220 فیملی کے ہوائی جہاز وں کے لیے تمام دروازے بنانے کے لیے بنگلورو کی ڈائنامیٹک ٹیکنالوجیز کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ یہ معاہدہ نہ صرف ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ میک ان انڈیا پہل کی کامیابی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

معاہدے کے تحت، ڈائنامیکٹکنالوجیزاے220 فیملی ہوائی جہاز(فی طیارہ آٹھ دروازوں) کے لیے اوور ونگ ایمرجنسی ایگزٹ ڈورز کے ساتھ کارگو، مسافر اور سروس کے دروازے تیار اور اسمبل کرے گی۔ ہوائی جہاز کے دروازے اہم ڈھانچہ ہیں، جس میں جدید ٹیکنالوجیز کو شامل کیا گیا ہے تاکہ سکیورٹی اور مجموعی کارکردگی کے لیے سخت  ترین ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

دروازوں کا یہ دوسرا معاہدہ ہے، جسے ایئربس نے ایک ہندوستانی سپلائر کو دیا ہے۔ 2023 سے پہلے، ایئربس نےاے320 فیملی کے بلک اور کارگو دروازوں کی تیاری کا ٹھیکہ ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹم لمٹیڈکو دیا تھا۔

آج، ہر ایئربس کمرشل ہوائی جہاز اور ہر ایئربس ہیلی کاپٹر کے پاس بھارت میں ڈیزائن، تیار اور دیکھ بھال کے لیے اہم ٹیکنالوجیز اور سسٹمز ہیں۔ ایئر بس مقامی مینوفیکچرر کے ساتھ شراکت میں ہندستان میں تقریباً دس ہزار نوکریوں کا تعاون پیش کرتا ہے۔  2025 تک، یہ تعداد بڑھ کر تقریباً 15,000 تک پہنچنے کا امکان ہے اور کمپنی کو ہندوستان سے اپنی خریداری کو 750 ملین امریکی ڈالر سے 1.5 بلین امریکی ڈالر تک دگنا کرنے کی توقع ہے۔

3,600 ناٹیکل میل (6,700 کلومیٹر) تک کی رینج اور 100 سے 160 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ، اے220 ہندوستان کیاڑاناسکیم کے لیے مثالی طور پر موزوں ہے، جس کا مقصد علاقائی رابطے کو بڑھانا اور ملک بھر میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے اس شراکت داری کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ “ہندوستان پوری دنیا میں ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ کے لیے مستقل طور پر ایک منزل بنتا جا رہا ہے۔ ڈائنیمیٹک ٹیکنالوجیز کے لیے ہوائی جہاز کے دروازوں کا سب سے بڑا آرڈر وزیر اعظم کے میک ان انڈیا،‘میک فار دی ورلڈ ریزولو’ کے لیے ایک بہترین لمحہ ہے’’۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ حکومت کی کاروبار نواز پالیسیاں ہندوستان کو زیادہ سے زیادہ ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ ملک بننے میں مدد دے رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

16 minutes ago

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

42 minutes ago

سماج کے حاشیے پررہ رہے بچے پہنچیں ریلائنس کے ہملیزونڈرلینڈ کی سپنوں کی دنیا میں

 ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…

1 hour ago

Winter Carnival: دہلی میونسپل کارپوریشن ساؤتھ ایکسٹینشن پارٹ 2 اسکول میں منایا گیا ونٹرکارنیول

کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…

1 hour ago

Sheikh Haseena Extradition: شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجیں! یونس حکومت نے حوالگی کے لیے بھارت کو لکھا خط

بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…

1 hour ago

Rahul Gandhi Visit Parbhani: مہاراشٹر پہنچنے پر راہل گاندھی کا بڑا دعویٰ، سومناتھ سوریہ ونشی کے قتل کے ذمہ دار ہیں سی ایم فڑنویس

مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…

1 hour ago