علاقائی

IND vs AUS 2nd Test: ہندوستانی شیروں کے سامنے ایک بار پھرڈھیر  ہوئے کنگارو، دہلی ٹیسٹ میں ملی شاندار جیت

IND vs AUS 2nd Test: ہندوستان اور آسٹریلیا  کے بیچ چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا مقابلہ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ کو ہندوستان نے 6 وکٹ سے جیت لیا۔ اپنے 100ویں میچ میں چیتشور پجارا نے چوکا لگاکر ہندوستان کو جیت دلائی۔ یہ میچ تیسرے دن کے تیسرے سیشن تک نہیں پہنچا ۔ کیوں کہ مہمان کنگارو ٹیم دن کے پہلے سیشن میں ہی ڈھیر ہوگئی تھی۔

بارڈرگواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ ٹیم انڈیا کو جیت کے لیے 115 رنز کا ہدف ملا تھا جسے ہندوستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ رویندرا جدیجا اور اشون کی خطر ناک بولنگ کے سامنے آسٹریلیا کی دوسری اننگز 113 رنز پر سمٹ گئی۔ جڈیجہ نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے سات وکٹیں حاصل کیں جب کہ اشون نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو آسٹریلیا پلڑا بھاری  لگ رہا تھا لیکن ہندوستانی ٹیم کے ارادے کچھاور ہی تھے۔ آسٹریلیا کا اسکور ایک وکٹ پر 61 رنز تھا۔ ٹریوس ہیڈ 39 اور مارنس لابوشین 16 رنز بنا کر کھیل رہے تھے، ہیڈ اپنے اسکور میں 4 رنز جوڑ کر ایشون کا شکار بن گئے۔ اس کے ساتھ ہی اسمتھ کا بیٹ ایک بار پھر خاموش رہا اور وہ اشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔ اس کے بعد جڈیجہ نے لبوشین کو پویلین بھیج دیا۔

ٹیم انڈیا نے ناگپور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو اننگز اور 132 رنز سے شکست دے دی۔ یہ ٹیسٹ میچ بھی تیسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی دوسرے ٹیسٹ میں جیت  کے ساتھ ہی ہندوستان نے اب 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 hours ago