وزیر داخلہ امت شاہ نے ہریانہ کے مہیندر گڑھ میں پسماندہ طبقات کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریزرویشن کے معاملے کو لے کر کانگریس کو سخت تنقیید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے الزام لگایا، “کانگریس نے کرناٹک میں پسماندہ طبقات کا ریزرویشن چھین کر مسلمانوں کو دیا ہے۔ اگر کانگریس ہریانہ میں آتی ہے تو یہاں بھی وہ پسماندہ طبقات کا ریزرویشن چھین کر مسلمانوں کو دے گی۔ میں آپ سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں۔ کہ ہم کسی بھی حالت میں ہریانہ میں مسلم ریزرویشن کو لاگو نہیں ہونے دیں گے۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کو بھی نشانہ بنایا اور کانگریس کو پسماندہ طبقات کی مخالف قرار دیا۔ انہوں نے الزام لگایا، “سال 1957 میں او بی سی ریزرویشن کے لیے کاکا صاحب کالیلکر کمیشن بنایا گیا تھا، لیکن کانگریس نے برسوں تک اس پر عمل نہیں کیا۔ 1980 میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے منڈل کمیشن کو بیک برنر پر ڈال دیا۔ 1990 میں جب اسے نے لایا گیا، تب راجیو گاندھی نے 2 گھنٹے 43 منٹ تک تقریر کرکے او بی سی ریزرویشن کی مخالفت کی۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، بی جے پی نے او بی سی کمیشن کو آئینی تسلیم کرکے آپ کو آئینی حقوق دینے کا کام کیا ہے۔ یہ کام وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں کیا گیا ہے۔” رواں برس کے آخر میں ہریانہ میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔ اس تعلق سے وزیر داخلہ نے کہا کہ بی جے پی یہاں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔ حال ہی میں ختم ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بھی بی جے پی مسلم ریزرویشن کا مسئلہ اٹھا رہی ہے۔
لوک سبھا انتخابات سے عین قبل منوہر لال کھٹر نے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور پھر او بی سی برادری سے تعلق رکھنے والے نائب سنگھ سینی کو نیا وزیر اعلیٰ بنایا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…