علاقائی

Heavy Rain in Tamil Nadu: تمل ناڈو میں بارش سے مکانات زیر آب، 7500 افراد کو بھیجا گیا ریلیف کیمپ، جاری ہیں امدادی کارروائیاں

Heavy Rain in Tamil Nadu: تامل ناڈو میں مسلسل دو دنوں سے موسلادھار بارش نے تباہی مچا رکھی ہے۔ جس کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہے۔ ریاست کے کئی دریاؤں اور جھیلوں کے پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست کے چار ساحلی اضلاع کنیا کماری، ترونیل ویلی، توتیکورن اور تینکاسی میں سب سے زیادہ خراب صورتحال ہے۔ یہاں سیلاب جیسی صورتحال کے پیش نظر ان اضلاع میں این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے 250 جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

7500 سے زیادہ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر ریاستی حکومت کے قائم کردہ ریلیف کیمپوں میں پناہ لینا پڑی ہے۔ ریسکیو ٹیموں کی مدد سے انہیں محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت بارش کا سلسلہ منگل کو بھی جاری ہے جس کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوگی۔

بچاؤ میں مصروف ہے بھارتی فوج

ساتھ ہی بھارتی فوج کی امدادی ٹیم کو بھی راحت اور بچاؤ کے کاموں میں تعینات کرنا پڑا ہے۔ خاص طور پر وسئی پورم میں فوج کے جوانوں نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ پیر (18 دسمبر) کی رات 9:30 بجے کے قریب 17 خواتین اور بچوں سمیت13 دیگر کو پہلے بچایا گیا۔  دوسری ٹیم نے حاملہ خاتون سمیت 12 خواتین، ایک شیر خوار سمیت 6 بچوں اور 12 دیگر افراد کو نکالا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فوج نے 26 خواتین، 10 بچوں اور 28 دیگر کو بچا لیا ہے۔

7500 لوگوں کو ریلیف کیمپ میں بھیجا گیا

اطلاعات کے مطابق جنوبی تمل ناڈو کے کئی علاقوں بشمول ترونیلویلی اور تھوتھکوڈی کے گاؤں، قصبے، سڑکیں اور شاہراہیں گزشتہ روز ہونے والی شدید بارش کے بعد زیر آب آگئی ہیں۔ طوفانی بارشوں سے متاثر تمل ناڈو کے چار جنوبی اضلاع کے نشیبی علاقوں میں رہنے والے 7,434 لوگوں کو اضلاع میں قائم 84 امدادی مراکز میں لایا گیا ہے۔ توتیکورن ہوائی اڈے پر آٹھ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جب کہ تھوتھکوڈی ضلع میں 800 ریلوے مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Earthquake in China: چین میں شدید زلزلے کی وجہ سے ہلاک ہوئے 111 افراد، ریکٹر اسکیل پر6.2 ریکارڈ کی گئی شدت

پروازیں منسوخ، ریلوے مسافر بھی پھنس گئے

توتیکورن ہوائی اڈے پر پیر کو کم از کم 8 پروازیں منسوخ کر دی گئیں کیونکہ علاقے میں شدید بارش جاری ہے۔ ٹرین آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔ جنوبی ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ تمل ناڈو کے تھوتھکوڈی ضلع کے ریلوے اسٹیشنوں پر 800 سے زیادہ مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ فی الحال بارش کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

54 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago