علاقائی

Heavy rain in South Tamil Nadu: جنوبی تمل ناڈو میں شدید بارش، کنیا کماری میں ڈیموں کی ہو رہی ہے نگرانی

چنئی: جنوبی تمل ناڈو کے علاقوں میں ان دنوں شدید بارش سے لوگ پریشان ہیں۔ اس دوران کنیا کماری ضلع میں ڈیموں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ بھی کسی بھی ممکنہ ریسکیو آپریشن کے لیے تیار ہے۔

کنیا کماری کے ضلع فائر آفیسر ستیہ کمار نے آئی اے این ایس کو بتایا، “محکمہ سیلاب کی صورت میں کسی بھی ریسکیو آپریشن کے لیے تیار ہے۔” ستیہ کمار نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آبی ذخائر کے قریب نہ جائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بجلی خراب ہونے کی صورت میں بھی الرٹ رہنے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بجلی کی خرابی کے بارے میں فوری طور پر مقامی بجلی کے دفتر کو مطلع کریں اور فائر اینڈ ریسکیو سروسز کو بھی آگاہ کریں۔

کنیا کماری ضلع میں نو ڈیموں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ اگر ان ڈیموں میں پانی کا بہاؤ بڑھتا ہے تو کچھ ڈیموں کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ موسم کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے محکمہ کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ویردھو نگر ضلع کے کوولنکولم میں 8 سینٹی میٹر، تروپور ضلع کے ادوملاپٹائی میں 6 سینٹی میٹر اور کلانیلائی (پڈوکوٹائی) اور تھانگاچیمادم (رامناتھ پورم) میں 5 سینٹی میٹر کی بھاری بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ، اس سال جنوب مغربی مانسون کے 31 مئی کو کیرالہ میں پہنچنے کا امکان ہے۔

تمل ناڈوکے 26 اضلاع میں موسلادھار بارش کا انتباہ

اس کے علاوہ، ریونیو ایڈمنسٹریشن کمشنر نے 26 اضلاع بشمول کنیا کماری اور ویردھونگر کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ چنئی کے محکمہ موسمیات نے 19 تاریخ تک تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، اسی طرح کی صورتحال 21 مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ طوفان کی وارننگ کے پیش نظر ماہی گیروں کو کچھ ساحلی علاقوں میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

13 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago