علاقائی

Haryana Farmers Protest: ہفتہ بھر کے جدوجہد کے بعد کسانوں کو ملی جیت، ہریانہ سرکار نے مان لی مانگ

Haryana Farmers Protest: ہریانہ کے کروشیتر میں دہلی – چنڈی گڑھ ہائی وے جام کرکے دھرنے پر بیٹھے کسانوں کی مانگ کو ہریانہ کی حکومت نے قبول کرلیا ہے۔ کسانوں نے کہا کہ آج ہماری مانگ کو سرکار نے مان لیا ہے۔ تمام ساتھیوں اور میڈیا کا بہت بہت شکریہ۔ آج یہ ثابت ہوا کہ اتحاد میں طاقت ہے۔ لیکن یہ حتمی جیت نہیں ہے ، حتمی جیت تب ہوگی جب سرکار پورے ملک میں ایم ایس پی کی مانگ کو پوری کرے گی۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ ہم نے ایک ہفتے تک جدوجہد کی اور آج آپ تمام کے تعاون سے حکومت نے ہماری مانگ مان لی ہے۔

ٹکیت نے کہا کہ یہ کسانوں کا حق تھا۔ ہم آگے بھی ایم ایس پی پر پورے ملک میں لڑائی لڑیں گے۔ جو وزیراعظم کا ریٹ ہے وہ پورے ملک میں دینا پڑے گا۔ ہم ایم ایس پی پر تحریک شروع کریں گے۔ ہم کسی کو جھکاتے نہیں ہیں ، جو ہمارا حق ہے وہ ہم نے مانگا ہے۔ کسان رہنما راکیش ٹکیت نے مزید کہا کہ ہمارے اوپر دباو تھا ، کسانوں کو لیکر کئی ٹوئیٹر اکاونٹ بند کئے ہیں ۔ پورے ملک میں جائیداد ایک ہی آدمی کو فروخت کیا جارہا ہے۔ ہمارا الیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ہم انتخاب بھی نہیں لڑیں گے۔ وہیں کسان رہنما کرم سنگھ متھانا نے کہا کہ ایم ایس پی کا اہم مسئلہ ابھی حل نہیں ہوا ہے۔ لیکن سرکار کے ساتھ ہماری میٹنگ چل رہی ہے۔ ہم نے ایک ہفتے تک جدوجہد کی ہے اور آج ہماری مانگ مان لی گئی ہے۔

کروشیتر کے ڈی سی شانتنو شرما نے کہا کہ ہریانہ سرکار ہمیشہ کسانوں کے سپورٹ میں کھڑی رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سورج مکھی کی فصل کیلئے ایم ایس پی بڑھانے پر حامی بھردی ہے۔ کروشیتر کے ایس پی سریندر سنگھ بھوریا نے کہا کہ ہم نے کسانوں سے اس احتجاج کو روکنے کی اپیل کی ہے۔ ہریانہ سرکار اور پولیس کسانوں کے ساتھ مکمل طور پر کھڑی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ احتجاج جلد ختم ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ کسان سورج مکھی کے بیج کی ایم ایس پی پر خرید کی مانگ کررہے تھے ، جس کو لیکر سوموار دوپہر کے بعد سے کروشیتر میں پیپلی کے پاس قومی شاہراہ44 کو جام کردیا ۔

یہ شاہراہ دہلی کو چنڈی گڑھ اور کچھ دوسرے شاہراہوں کو جوڑتا ہے ۔ اس  احتجاج کے دوران سوموار رات سے لیکر منگل تک کسانوں اور ضلع انتظامیہ کے مابین کئی ادوار کی میٹنگ ہوئی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا، البتہ اب سرکار نے خود کسانوں کی مانگ کو ماننے کا اعلان کردیا ہے۔ ہریانہ سرکار کی جانب سے کسانوں کی مانگ مانے جانے کے بعد کسانوں نے دھرنا ختم کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو خالی کردیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 hour ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago