بین الاقوامی

We have rocked the world: US envoy: ڈیجیٹل پیمنٹ اور فنٹیک کی ترقی کے ذریعے بھارت – امریکہ نے دنیا کو ہلا کررکھ دیا ہے : امریکی سفیر

We have rocked the world: US envoy ہندوستان میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے ڈیجیٹل پیمنٹ اور مالیاتی ٹکنالوجی میں ہندوستان کی ترقی کی ستائش کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جب میں ڈیجیٹل پیمنٹ اور مالیاتی ٹیکنالوجی کو دیکھتا ہوں جو ہندوستان میں ہے، تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ  ہم نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایک گاؤں میں ایک ‘چائے والا’ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اسے اپنے فون پر حکومت سے براہ راست رقم ملے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حال ہی میں ہندوستان میں کثیر العقیدہ رہنماؤں کے ایک گروپ کے ساتھ ایک عشائیہ کیا، ان میں سے ایک نے کہا “ہم یہ تمام باتیں فورجی،فائیو جی  اور 6جی  کے بارے میں سنتے ہیں، لیکن یہاں ہندوستان میں ہمارے پاس اس سے زیادہ طاقتور چیز ہے۔ جس کا نام ہے’ گروجی”۔

گارسیٹی نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی بھی ستائش کی اور انہیں ’بین الاقوامی خزانہ‘ قرار دیا۔ “اجیت ڈوول، اتراکھنڈ کا ایک دیہاتی لڑکا جو نہ صرف ایک قومی خزانہ بلکہ ایک بین الاقوامی خزانہ بن گیا ہے۔  جب میں امریکہ اور ہندوستان کے درمیان بنیادوں کو دیکھتا ہوں تو یہ بہت مضبوط  اور اتنا واضح ہے کہ ہندوستانی امریکیوں سے کھل کر محبت کرتے ہیں اور امریکی ہندوستانیوں سے محبت کرتے ہیں۔گارسیٹی، جنہوں نے اپنے پیشرو کینتھ جسٹر کی مدت پوری کرنے کے تین سال بعد ہندوستان میں امریکی سفیر کا عہدہ سنبھالا ہے، نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی گرماہٹ اور ایک ساتھ آگے بڑھنے کی ایماندارانہ کوشش یہ ثابت کرتی ہے کہ ہم دونوں ایک دوسر ے کے سب سے بڑے بہی خواہ ہیں۔

اس تقریب میں امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے بھی شرکت کی، جو ان معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے دارالحکومت میں ہیں جن پر اگلے ہفتے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے دوران دستخط کیے جائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جیک سلیوان نے کہا کہ  امریکی صدر جو بائیڈن یہ دیکھ کر بہت پرجوش ہیں کہ یہاں کیا ہو رہا ہے اور یہ دیکھنے کے لیے کہ معاملات کیسے سامنے آتے ہیں۔ جیسا کہ ہم ریاستی دورے کے منتظر ہیں جو کہ وزیر اعظم مودی اگلے ہفتے واشنگٹن میں شروع کریں گے، اس دورے میں بہت ساری چیزیں ہونے والی ہیں ۔  ایک دو نہیں بلکہ درجنوں ایسے شعبے ہیں جہاں دونوں ممالک کے مابین معاہدے طے پائیں گے اور عالمی چیلنجز کا بھی مل کر سامنا کرنے کیلئے اپنی حکمت عملی کا جائزہ لیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

47 minutes ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

2 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

4 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

5 hours ago