علاقائی

Sandeshkhali Violence: شاہجہان شیخ کو آج ہی سی بی آئی کے حوالے کریں، کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت ، بنگال سی آئی ڈی کو توہین سے متعلق نوٹس جاری

کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ہریش ٹنڈن اور ہیرنامائے بھٹاچاریہ کی بنچ نے مغربی بنگال سی آئی ڈی کو توہین کا نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے ان سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ ملزم شاہجہان شیخ کی تحویل آج شام 4.30 بجے تک سی بی آئی کے حوالے کر دی جائے۔

ای ڈی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے منگل (5 مارچ) کو سندیش کھلی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے اہلکاروں پر حملے اور ٹی ایم سی کے معطل لیڈر شاہجہان شیخ کی تحویل کا معاملہ سی بی آئی کے حوالے کرنے کی ہدایت دی تھی۔ عدالت نے مغربی بنگال پولیس کی کارروائی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو بچانے کے لیے تحقیقات میں تاخیر کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شاہجہان شیخ کو سی بی آئی کے حوالے نہ کرنے پر ای ڈی نے کولکتہ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

سی بی آئی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے مغربی بنگال پولیس سے رجوع کیا تھا۔ ایجنسی کی ایک ٹیم نیم فوجی دستوں کے ساتھ کولکتہ میں سی آئی ڈی کے دفتر بھی پہنچی تاکہ شاہجہان شیخ کو حراست میں لیا جاسکے، لیکن اسے تحویل میں نہیں دیا گیا۔ سی بی آئی کی ٹیم بھوانی بھون میں واقع سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر پہنچی تھی اور دو گھنٹے سے زیادہ انتظار کرنے کے بعد شام 7.30 بجے شیخ کو لے کر واپس آئی تھی۔

سی بی آئی کے حوالے نہ کرنے پر سی آئی ڈی کی دلیل

سی آئی ڈی نے کہا تھا کہ سندیش کھلی لیڈر شاہجہان شیخ کو مرکزی ایجنسی کے حوالے نہیں کیا گیا کیونکہ مغربی بنگال حکومت نے کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔ مرکزی ایجنسی 5 جنوری کو سندیش کھلی میں شاہجہاں شیخ کے حامیوں کے ذریعہ ای ڈی اہلکاروں پر حملے سے متعلق معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ٹی ایس سیواگننم اور ہیرنموئے بھٹاچاریہ کی بنچ نے کہا تھا، “ای ڈی کے ذریعہ درج کیا گیا مقدمہ، جو مغربی بنگال میں راشن گھوٹالے کی تحقیقات کر رہا ہے، اس میں شاہجہان شیخ سمیت سیاسی طور پر طاقتور افراد شامل ہیں۔”

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

8 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

8 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

9 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

9 hours ago