حیدرآباد میں سنسنی خیز واردات
حیدرآباد: آندھرا پردیش میں صنعت کار ویلمتی چندر شیکھر جناردھن راؤ کے پوتے کیرتی تیجا نے جائیداد کے تنازعہ پر چاقو مار کر ان کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔
ویلجن گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین جناردھن راؤ کا جمعرات کی رات حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ پر قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پولیس نے ملزم کو ہفتے کی دیر رات پکڑا۔
امریکہ سے واپس آئے جناردھن راؤ کے پوتے کیرتی تیجا نے جائیداد کے تنازعہ کو لے کر ہوئی بحث کے بعد 73 وار کر کے اپنے نانا جناردھن راؤ کو قتل کر دیا۔
آندھرا پردیش کے ایلورو کے رہنے والے 86 سالہ جناردھن راؤ گزشتہ چند مہینوں سے یہاں سوماجی گوڈا میں اپنی رہائش گاہ پر مقیم تھے۔
انہوں نے حال ہی میں اپنی بڑی بیٹی کے بیٹے شری کرشنا کو ویلجن گروپ کا ڈائریکٹر مقرر کیا تھا اور اپنی دوسری بیٹی سروجنی دیوی کے بیٹے کیرتی تیجا کو 4 کروڑ روپے کے شیئرز منتقل کیے تھے۔
پولیس کے مطابق سروجنی دیوی اور کیرتی تیجا جمعرات کے روز جناردن راؤ کے گھر گئی تھے۔ جناردھن راؤ اور کیرتی تیجا کے درمیان جائیداد کی تقسیم کو لے کر جھگڑا ہوا۔ اس دوران کیرتی تیجا نے اپنے نانا جناردن راؤ پر چاقو سے حملہ کیا۔ 29 سالہ کیرتی تیجا نے راؤ پر 73 بار چاقو سے وار کیا۔ اس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
کچن میں چائے لینے گئی سروجنی دیوی شور سن کر واپس آئیں اور مداخلت کرنے کی کوشش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ کیرتی نے ان پر بھی حملہ کیا۔ واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم نے عینی شاہد سیکورٹی گارڈ کو دھمکی دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔
پنجگٹہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، وہ حال ہی میں امریکہ سے ماسٹر ڈگری مکمل کر کے واپس آیا تھا۔ اس کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا، جس نے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہوسکتا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
راؤ اپنے انسان دوست کاموں کے لیے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے گورنمنٹ جنرل اسپتال، ایلورو اور تروملا تروپتی دیوستھانم (TTD) کو بہت بڑا عطیہ دیا تھا۔
مظاہرے کے دوران پولیس پر مار پیٹ کا الزام لگانے والی کیرالہ کی قانون کی…
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…