بھارت ایکسپریس۔
غازی آباد(Ghaziabad) میں ٹرین سےٹکراکر 3 لوگوں کو موت ہوگئی ہے ۔اس حادثہ میں دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ یہ لوگ ریل (Reels)بنانے ریلوے ٹریک پر گئے تھے۔ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے ان تینوں کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ غازی آباد کے مسوری تھانہ علاقے کے تحت کالو گڑھی ریلوے پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھیج دیا ہے ۔اب پولیس ان شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔
پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی رات تقریباً 9 بجے کالو گڑھی پھاٹک اور ڈاسنا اسٹیشن(Dasna Station) کے درمیان پیش آیا۔ پدماوت ایکسپریس غازی آباد سے مرادآباد جارہی تھی۔ ٹرین کے لوکو پائلٹ نے بتایا کہ ٹرین کی پٹری پر تین نوجوان اور لڑکی کھڑے تھے۔ اور ان کےموبائل کی فلیش لائٹ آن تھی۔جس سے اندازہ ہو رہا تھا کہ وہ کوئی ویڈیو بنا رہےہیں۔لوکو پائلٹ نے کئی بار ہارن بھی دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں سے ایک کے موبائل کی ڈسپلے اسکرین ٹوٹی ہوئی تھی تاہم وہ کام کر رہی تھی۔ اس موبائل کے ذریعے متوفی کی شناخت 25 سالہ شکیل ولد بشیر کے نام سے ہوئی۔ وہ مسوری کے کھچہ روڈ کا رہنے والا تھا اور ٹیکسی چلاتا تھا۔ تاہم دیگر دو مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس کے مطابق لوکو پائلٹ کی جانب سے پولیس کو بھیجے گئے میمو میں اس نے ویڈیو بنانے کے لیے ٹرین سے کٹ جانے کی بات لکھی ہے۔
ڈی سی پی رورل زون ڈاکٹر ایراج راجہ نے بتایا کہ اسٹیشن ماسٹر سے اطلاع ملی تھی کہ کالو گڑھی ریلوے ٹریک پر ایک لڑکی اور دو نوجوان ریل بنا رہے ہیں۔ اس کے بعد تیز رفتار پدماوت ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر تینوں کی موت ہوگئی۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…