بھارت ایکسپریس۔
Gautam Adani:ملک کے سب سے امیر شخص اڈانی گروپ کےچیئرمین گوتم اڈانی کی زندگی میں ایسا کیا ہے ، جو نہیں مسلسل موٹیویٹ کرتا ہے ۔ اس بارے میں انہوں نے کھل کر اپنی رائے رکھی ہے۔ ساتھ ہی انہو ں نے بتایا کہ ہندوستان کے عا م لوگوں کے ساتھ ساتھ دو غیر معمولی خواتین کی کہانی نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا ہے ۔ اس طر ح کی خواتین ہمارے ملک کی ریل ہیرو ہیں ۔
گوتم اڈانی نے ایک ٹی وی نیوز چینل کو انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا ہے کہ انہیں زندگی میں اس طرح کی ترغیت کہا ں سے ملتی ہیں۔ تب انہوں نے جواب میں ہندوستان کے عام آدمی کی کئی کوالیٹیز کو بتایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے غیر معمولی خواتین کا ذکر بھی کیا ہے۔ جن کی کہانی سن کر ان کی آنکھو میں آنسو آگئے تھے۔
گوتم اڈانی نے کہا کہ یہ دونوں نئے بھارت کی اصلی ہیروں ہیں۔ ارونیما سنہا(Arunima Sinha) ایک ایسی بھارتی خاتون ہیں جنہوں نے معذور ہونے کے باوجود خود کو کبھی بھی ایک عام انسان سے کم نہیں سمجھا۔ ارونیما نے ماؤنٹ ایورسٹ کو کامیابی کے ساتھ سر کر کے تاریخ رقم کی۔ ارونیما کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص جسمانی طور پر معذور ہو تو یہ ٹھیک رہے گا۔ لیکن اسے کبھی بھی ذہنی طور پر معذور نہیں ہونا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ حالات کتنے ہی خراب کیوں نہ ہوں اگر انسان پوری لگن سے کوئی ہدف طے کر لے تو پہاڑوں پر بھی اپنا راستہ تلاش کر سکتا ہے۔
ٹرین حادثے میں ایک ٹانگ کھونے والی کرن کنوجیا معاشرے کے لیے کسی مثال سے کم نہیں۔ ایک ٹانگ کھونے کے باوجود دوڑنے کی ضد اور محنت نے پرانے فرید آباد کی رہائشی کرن قنوجیہ کو ملک کی پہلی خاتون بلیڈ رنر بنا دیا۔ انہوں نے حیدرآباد اور ممبئی ہاف میراتھن جیت کر قومی سطح پر ایک الگ شناخت بنائی۔ اس کے ساتھ اس نے خاندان کی معاشی حالت کو بہتر بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔ کرن کے والد بھیکھا قنوجیا سیکٹر 14 میں کپڑے پریس کرنے کا کام کرتے ہیں۔ بتادیں کہ اپنی سالگرہ سے ٹھیک ایک دن پہلے ہی کرن نے ایک ٹرین حادثے میں اپنی بائیں ٹانگ کھو دی تھی
گوتم اڈانی نے کہا کہ 2022 ان کے لیے اہم سال تھا۔ انہوں نے اپنی 60ویں سالگرہ منائی۔ اس ذاتی سنگ میل کے علاوہاس موقع پر ان کے خاندان نے اڈانی فاؤنڈیشن کو 60,000 کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا۔ یہ رقم تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور ہنرمندی کی ترقی میں تعاون کے لیے استعمال کی جائے گی۔ یہ ٹوپیک ہیں ان کے دل کے قریب ہیں جبکہ قوم کی بنیادی ضرورتیں بھی ہیں۔ اس سے اسے بے پناہ خوشی اور اطمینان ملا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…