-بھارت ایکسپریس
Rashid Alvi: صدرجمہوریہ ہاؤس میں واقع تاریخی مغل گارڈن کواب امرت ادیان کے نام سے جانا جائے گا۔ اس معاملے کو لے کر سیاست گرم ہونے لگی ہے۔صدر جمہوریہ کی ڈپٹی پریس سکریٹری نویکا گپتا نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ ‘آزادی کا امرت مہوستو’ کے طور پر آزادی کے ۷۵ ویں سال کی تقریبات کے موقع پر،صدر جمہوریہ ہند نے راشٹرپتی بھون میں موجود گارڈن (باغات) کا نام تبدیل کرکے امرت ادیان رکھ دیا ہے۔ بی جے پی کے لیڈر سینٹرل حکومت کے اس فیصلے سے خوش نظر آرہے ہیں تو دوسری طرف اپوزیشن کے لیڈروں کی تیکھے تبصرے بھی آرہے ہیں، کانگریس لیڈر راشد علوی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی عادت ہے کہ شہروں کا،شڑکوں کا نام بدلنے کی، اب مغل گارڈن کا نام بھی بدل دیاہے۔
سینٹرل(مرکزی) حکومت نے صدر جمہوریہ ہاؤس کے مغل گارڈن کا نم بدل کرامرت ادیان کردیا ہے۔29 جنوری کو دروپدی مرموامرت ادیان کی افتتاجی تقریب میں شرکت کریں گی۔
جہاں ایک طرف سمبت پاترا نے سینٹرل حکومت کے فیصلے کی تعریف کی اور کہا ہے کہ امرت ادیان کے دوران غلامی کی ذہنیت سے باہر نکلنے کی سمت میں مودی حکومت نے ایک اور تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ صدر جمہوریہ ہاؤس کے مغل گارڈن کو اب امرت ادیان کے نام سے جانا جائے گا۔
ادھر کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ راشد علوی نے اس قدم پر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انہوں نے کہا، یہ بی جے پی حکومت کی عادت ہے، وہ سڑکوں کے نام بدلے گی، شہروں کے نام بدلے گی، اب اس نے مغل گارڈن کا نام بدلنا شروع کر دیا ہے۔ اور اسی کو وہ ترقی سمجھتے ہیں۔ آپ اپنے باغات بنائیں، سڑکیں بنائیں، نئے آباد کریں۔ اپنی مرضی کے مطابق رکھو۔
انہوں نے مزید کہا، ‘کیا آپ راشٹرپتی بھون کو بھی منہدم کریں گے؟ یہ بھی انگریزوں نے بنایا تھا۔ کیا آپ پارلیمنٹ ہاؤس اور لال قلعہ کو تباہ کریں گے جہاں آپ ہر سال پرچم لہرانے پر فخر کرتے ہیں؟ نام بدلنے کا کوئی جواز نہیں۔
وہیں بی جے پی لیڈر اورمرکزی وزیر گری راج سنگھ نے امرت ادیان کا ویڈیو ٹوئٹ کرشیئر کرتے ہوئے کہا ٹوئٹ کیا خوش آمدید خوش آمدید خوش آمدید
مغل گارڈن یعنی امرت ادیان 31 جنوری سے 26 مارچ 2023 تک کھلا رہے گا۔ لیکن ہولی کے دن اور ہر پیر کے روز گارڈن بندرہےگا۔ اس سال کے ادیان اتسو میں، کئی دیگر پرکشش مقامات کے علاوہ، سیاح 12 منفرد اقسام کے خصوصی طور پر تیار کئے گئے ٹیولپس کو دیکھ سکیں گے۔
-بھارت ایکسپریس
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…