First tomato disappeared from the kitchen: بھارت میں مانسون کے ساتھ ہی سبزیوں کی قیمت کافی بڑھ گئی ہے، خاص طور پر ٹماٹر،دہلی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں ٹماٹر کی قیمت 160 سے 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ اس کا اثر نہ صرف عام آدمی بلکہ ریستورانوں پر بھی نظر آرہا ہے۔
مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمتیں بڑھنے سے کچن کے بعد اب ٹماٹر نے برگر اور پیزا سے بھی دوری اختیار کرنی شروع کردی ہے ۔ ٹماٹر کی آسمان چھوتی قیمتوں نے نہ صرف عام آدمی کی جیب کو متاثر کیا ہے۔ بلکہ اب اس کا اثر بڑی کمپنیوں کے پروڈکٹ پر بھی نظر آرہا ہے۔ فوڈ چین کمپنی میکڈونلڈز نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ برگر سمیت اپنی کچھ کھانے پینے کی چیزوں میں ٹماٹر کا استعمال نہ کرے۔ یعنی اب آپ میکڈونلڈ کے برگر میں پیاز تو دیکھیں گے۔ لیکن اس میں سے ٹماٹر کے ٹکڑے غائب ہوں گے۔
درحقیقت ٹماٹروں کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے میکڈونلڈز نے اپنے کچھ آؤٹ لیٹس پر برگر اور دیگر پروڈکٹ میں ٹماٹر استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میکڈونلڈز انڈیا کی نارتھ اینڈ ایسٹ فرنچائزی نے اس سلسلے میں اپنے تمام آؤٹ لیٹس کو ہدایت دی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کمپنی نے قیمت وجہ نہ بتاکر کولیٹی کا کو بہانہ بتایا ہے۔ میکڈونلڈز نے کہا ہے کہ اچھی کوالیٹی کے ٹماٹروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ فی الحال اپنی پروڈکٹ میں ٹماٹر کا استعمال نہیں کریں گے۔ میکڈونلڈز کے ساتھ ساتھ برگر کنگ نے بھی اپنے برگر میں ٹماٹر استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کمپنیوں کا کہنا تھا کہ موسمی مسائل کی وجہ سے اچھی کوالیٹی کے ٹماٹر نہیں مل رہے ہیں ہیں۔ لیکن جلد ہی یہ مسئلہ ختم ہو جائے گا۔
صرف میکڈونلڈز ہی نہیں ریستورانوں اور ہوٹلوں میں کھانے پینے کی اشیاء سے بھی ٹماٹر غائب ہونے لگے ہیں لیکن 10-15 فیصد ریستورانوں نے ٹماٹر والے پروڈکٹ بند کر دئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ طلب کے مطابق سپلائی نہیں ہے جس کی وجہ سے اچھی کوالیٹی کے ٹماٹر دستیاب نہیں ہیں۔
بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…