علاقائی

FII, FPIs net bought Indian equities worth Rs 2050 crore; DIIs net bought Rs 83 crore: غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری، شیئر بازار میں تیزی، نفٹی اور سینسیکس میں نمایاں اضافہ

نئی دہلی: قومی اسٹاک ایکسچینج (NSE) کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (FII/FPI) نے منگل کے روز بھارتی ایکوئٹیز میں 2,050 کروڑ روپے کی خالص خریداری کی، جب کہ ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (DII) نے صرف 83 کروڑ روپے کی خالص خریداری کی۔ یہ رواں سال 26 جون کے بعد پہلا موقع ہے، جب FII/FPI کی سرگرمی DIIs سے کہیں زیادہ نظر آئی ہے۔ یہ دن این ایس ای کے پہلے “منگل ایکسپائری” کا بھی گواہ رہا۔
تجارتی سیشن کے دورانDIIs نے مجموعی طور پر 10,423 کروڑ روپے کے شیئرز خریدے، جب کہ 10,340 کروڑ روپے کے شیئرز فروخت کیے۔ دوسری جانب FII/FPIs نے 11,897 کروڑ روپے کی خریداری کی اور 9,846 کروڑ روپے کے شیئرز فروخت کیے۔
سال 2025 کے آغاز سے اب تک FII/FPIs نے کل 2.13 لاکھ کروڑ روپے مالیت کی ایکوئٹیز فروخت کی ہیں، جب کہ DIIs نے 5.23 کروڑ روپے کی خالص خریداری کی ہے۔
منگل کو بھارتی شیئر بازار میں تیزی دیکھی گئی۔ نِفٹی انڈیکس 95 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,869 پر بند ہوا، جب کہ سینسیکس میں 314 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 81,101 پر بند ہوا۔ اس تیزی کو بنیادی طور پر IT اور فارما سیکٹر کی مضبوطی نے سہارا دیا، حالانکہ آٹو اور ریئلٹی شعبوں میں کچھ فروخت کا دباؤ رہا۔
Infosys کی جانب سے شیئر بائیک بیک کی خبر نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھایا، جس کے باعث IT سیکٹر میں زبردست خریداری دیکھنے کو ملی اور مارکیٹ کا مجموعی مزاج مثبت ہو گیا۔
چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کے اسٹاکس میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ BSE مڈ کیپ اور اسمال کیپ انڈیکسز میں 0.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ سرمایہ کاری صرف بڑی کمپنیوں تک محدود نہیں رہی۔
Choice Equity Broking کی ٹیکنیکل و ڈیریویٹیو اینالسٹ امرتا شندے کے مطابق، “مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ محدود رہا، India VIX تقریباً 10.8 پر مستحکم رہا، جس سے ایک پُرامن تجارتی ماحول کی عکاسی ہوتی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ نِفٹی نے ڈیلی چارٹ پر ایک بلش کینڈل تشکیل دی ہے، جو مارکیٹ میں مثبت رجحان کا اشارہ ہے۔ 24,900 سے 25,000 کا زون فی الحال ایک سخت مزاحمتی سطح ہے، قابل ذکر بات یہ ہے ہے کہ نفٹی اپنی 10- اور 20-روزہ EMA (اوسط حرکتی قیمت) سے اوپر برقرار ہے، جو قلیل مدتی تیزی کے رجحان کو مضبوط کرتا ہے۔
امرتا کے مطابق اگر نفٹی 25,000 سے اوپر مستحکم نہ ہو سکا، تو مارکیٹ میں معمولی منافع خوری یا استحکام دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ فوری سپورٹ 24,620 کے قریب ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Seema Kumari Claims Asian Games: ایشین گیمز میں سیما کماری نے 10,000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا، وزیر اعظم مودی نے سراہا

تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…

8 hours ago

Mushtaq Khan Passed Away: ’ویلکم‘ فیم اداکار مشتاق خان کا انتقال، 56 سال کی عمر میں کینسر سے ہار گئے زندگی کی جنگ

معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…

9 hours ago

Balika Vadhu: ’بالیکا ودھو‘ کے 18 سال، چھوٹی آنندی بنیں اسٹار، ایک نے خودکشی کی تو دو فنکاروں کا ہوگیا انتقال

کم عمری کی شادی جیسے سماجی مسئلے پر بننے والے مقبول ٹی وی سیریل نے…

10 hours ago

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

10 hours ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

11 hours ago