علاقائی

Beed Accident: مہاراشٹر کے بیڈ میں دردناک حادثہ، کار اور کنٹینر کے درمیان ہوا خوفناک تصادم، 4 افراد موقع پر ہی ہلاک

مہاراشٹر: مہاراشٹر کے بیڈ ضلع میں دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک کار اور کنٹینر کے درمیان زبردست تصادم ہو گیا۔ حادثے میں کار میں موجود چاروں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ جگل پور سے ایک سوئفٹ کار میں چار لوگ دیر رات اورنگ آباد (سمبھاجی نگر) جا رہے تھے۔ راستے میں تیز بارش ہو رہی تھی جس کی وجہ سے ویزیبلیٹی کم تھی۔ اس دوران امباجوگئی لاتور روڈ پر پچ پیر درگاہ کے قریب ان کی کار سامنے سے آنے والے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے باعث کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ یہ حادثہ ہفتہ کی نصف شب کے بعد تقریباً ایک بجے پیش آیا۔ حادثے کے بعد کار میں سوار چاروں افراد کنٹینر کے نیچے دب کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

تصادم اتنا زوردار تھا کہ حادثے میں کار کے ٹکڑے ہو گئے۔ کار میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ تمام مرنے والے لاتور ضلع کے چاچور تعلقہ کے جگل پور کے رہنے والے ہیں۔ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق تصادم اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

تمام لاشوں کو امباجوگئی کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے۔ پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعے کی کوئی بھی معلومات معاملے کی تحقیقات کے بعد ہی دی جائے گی۔ فی الحال پولیس واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

اس دوران حادثے کی وجہ سے لاتور-امباجوگئی فور لین سڑک کی ایک لین مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔ جس کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں کا طویل جام دیکھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

12 seconds ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

12 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago