جے پور کے ایک سرکاری اسکول کی خاتون ٹیچر کا سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آیا ہے جو کافی حیران کر دینے والاہے۔ ویڈیو میں ایک خاتون ٹیچر کو کلاس روم میں لڑکی کے بال پکڑ کر بے دردی سے زمین پر پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مشتعل نیچر نے معصوم بچی کو اتنی زور سے زمین پر پٹخ دیا کہ اس کے ہاتھ میں موچ آ گئی۔
اسکول کے پرنسپل نے شکایت کی تھی
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جے پور کے بنی پارک کے مہاتما گاندھی گورنمنٹ اسکول میں پیش آیا جہاں لیول 2 کی ٹیچر ببیتا چودھری 3 اگست کو کلاس لے رہی تھیں۔ تب اس ٹیچرنے غصے میں آکر 10 سالہ بچی کے بال پکڑ کر زمین پر پٹخ دیے۔ اس کے بعد لڑکی نے زور سے دردسے چلائی اور پھر خاموشی سے اپنی جگہ پر جا کر بیٹھ گئی۔ یہ سب دیکھ کر دوسرے بچے بھی ڈر گئے۔ لیکن ٹیچر نے پیچھے مڑ کر بھی لڑکی کو نہیں سنبھالا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ لڑکی کے اہل خانہ نے اس حوالے سے کوئی شکایت نہیں کی۔ لیکن اسکول کے پرنسپل نے محکمہ تعلیم کو تحریری شکایت دی ہے۔
محکمہ تعلیم نے کیامعطل
جے پور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ اسکول پرنسپل کی شکایت اور سی سی ٹی وی دیکھنے کے بعد معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون ٹیچر ببیتا چودھری کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پورے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
خاتون ٹیچر نے یہ وضاحت دی
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس پورے واقعہ کے بارے میں خاتون ٹیچر ببیتا چودھری کا کہنا ہے کہ ایسا کچھ نہیں تھا ،جس کے بارے میں کوئی شکایت کی گئی ہو۔ کلاسز کی سی سی ٹی وی فوٹیج نکال کر وائرل کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ تعلیم کے مندر میں کیسی سیاست ہو رہی ہے۔ اسکول کے دیگر اساتذہ اس حوالے سے وزیر تعلیم کو پہلے ہی خط لکھ چکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…