علاقائی

Accident in Virudhunagar: تمل ناڈو کے شیوکاسی میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، سات افراد ہلاک

ویرودھونگر: جمعرات کے روز شیوکاسی میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے پانچ خواتین سمیت سات مزدور ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس اور فائر سروس کے عملے نے زخمیوں کو شیوکاسی کے سرکاری اسپتال میں داخل کر دیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ زخمیوں میں ایک شخص کی حالت انتہائی نازک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ویردھونگر ضلع کے شیواکاسی کے قریب سینگامالا پٹی میں پرائیویٹ پٹاخہ فیکٹری میں جب دوپہر کے قریب دھماکہ ہوا تو وہاں تقریباً 10 ملازمین کام کر رہے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Adani Power: اڈانی پاور اور ڈروک گرین پاور بھوٹان میں 770 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبہ قائم کریں گے

یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…

1 hour ago