قومی

NSA Ajit Doval On Khalistan: اجیت ڈوول نے برطانیہ کے این ایس اے سے کی ملاقات ،کہا ‘خالصتان کو لگام لگانے کی اشد ضرورت ‘

برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر ( این ایس اے) ٹن بیرو نے جمعرات (09 مئی) کو اپنے ہم منصب ہندوستان کے این ایس اے اجیت ڈوول سے ملاقات کی۔ ٹم بیرو دو روزہ دورے پرہندوستان آئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر سے بھی ملاقات کی۔ اجیت ڈوول کے ساتھ بات چیت میں ٹیکنالوجی اور سیکورٹی اقدامات جیسے مسائل کو اٹھایا گیا۔

میٹنگ کے دوران این ایس اے اجیت ڈوول نے برطانیہ میں بڑھتی ہوئی سکھ بنیاد پرستی پر تشویش کا اظہار کیا اور برطانوی حکومت کو خالصتانی عناصر پر لگام لگانے کی ضرورت بتائی۔ یہ مسئلہ خالصتان کے حامی عناصر کی طرف سے لندن میں پرتشدد مظاہروں کی حالیہ اقساط کے پیش نظر اٹھایا گیا تھا۔ جس میں مارچ 2023 میں خالصتان لبریشن فورس (کے ایل ایف) کے رہنما اوتار سنگھ کھنڈا کی طرف سے منعقدہ احتجاج بھی شامل تھا۔

ٹم بیرن ایس۔ جے شنکر سے بھی ملاقات کی۔

بیرو دونوں ممالک کے این ایس اے کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی مکالمے میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر ہندوستان پہنچے، جس کا مقصد سیکورٹی، ٹیکنالوجی اور علاقائی امور سمیت مختلف محاذوں پر تعاون کو گہرا کرنا ہے۔ اس دوران وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر ( این ایس اے) ٹم بیرو کے ساتھ کئی دو طرفہ، علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

مغربی ایشیا کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جے شنکر نے ‘ایکس’ پر لکھا، “آج دہلی میں برطانیہ کے این ایس اے ٹم بیرو سے مل کر خوشی ہوئی۔ کئی اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ہمارے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا، یہ سمجھا جاتا ہے کہ جے شنکر اور بیرو نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط اور وسیع کرنے کی بھی توقع ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

4 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

5 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

6 hours ago